ملائشیا وال اسٹریٹ جرنل کے خلاف کارروائی کرے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-09

ملائشیا وال اسٹریٹ جرنل کے خلاف کارروائی کرے گا

کوالالمپور
رائٹر
ملیشیائی وزیر اعظم نجیب رزاق کی ایک قانونی ٹیم نے کہا کہ اگر ان کے خلاف کسی بھی طرح کی سازش کا پتہ چلتا ہے تو انہیں وال اسٹریٹ جرنل کے خلاف کارروائی کی ہدایات دی گئی ہیں۔ اس اخبار نے گزشتہ ہفتہ خبر دی تھی کہ لادن اسٹیٹ کی ملکیت والے فنڈ کے ایک ایم ڈی بی قرض کی تفتیش کررہے عہدہ داروں نے پتہ لگایا ہے کہ اس رقم میں سے700ملین ڈالر سنگا پور کے پرائیویٹ بینک اکاؤنٹ کے ذریعہ ملیشیا کے اکاؤنٹ میں آئے ہیں ، جس کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ وہ وزیر اعظم نجیب کا اکاؤنٹ ہے۔ نجیب نے انکار کرتے ہوئے کہاہے کہ انہوں نے ذاتی فائدے کے لئے ون ایم ڈی بی یا کسی دوسرے ذریعہ سے ایسی کوئی رقم نہیں لی ہے ۔ رائٹر نے ذاتی طور پر وال اسٹریٹ جرنل کے خبر کی تصدیق نہیں کی ہے ۔ حفارزم وان اینڈ عائشہ مبارک کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ چونکہ مضمون میں متعددپارٹیاں شامل ہیں ۔ اسی لئے انہیں مشترکہ ایکشن یا اگر ان کے یا ان کے کلائنٹ کے ساتھ سازش کرنے کی کوشش کی گئی تو ان کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے کہا گیا ہے ۔

Malaysian PM mulls legal action against Wall Street Journal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں