بروز پیر 13 جولائی کو سونیا گاندھی کی اہم دعوت افطار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-09

بروز پیر 13 جولائی کو سونیا گاندھی کی اہم دعوت افطار

نئی دہلی
پی ٹی آئی
آئندہ ہفتہ صدر کانگریس سونیا گاندھی کی دعوت افطار توقع ہے کہ پارلیمنٹ کے مانسون سشن سے قبل ایک اہم واقعہ ہوگی جس میں تما م ہم خیال جماعتوں کے قائدین کو مدعو کیا گیا ہے۔13جولائی کو ہونے والی اس دعوت افطار کے لئے سماج وادی پارٹی ، آر جے ڈی ، این سی پی، نیشنل کانفرنس، مجلس اتحاد المسلمین ، اے آئی یو ڈی ایف، جنتادل یو اور بائیں بازو جماعتوں کے قائدین کو مدعو کیاگیا ہے ۔ ترنمول کانگریس کی ممتا بنرجی کو بھی مدعو کیا گیا لیکن اے آئی اے ڈی ایم کے اور بی جے پی اور ٹی آر ایس کو دور رکھا گیا ۔ کانگریس اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک ایسے وقت اپوزیشن اتحاد کا پیام دینا چاہتی ہے جب بی جے پی اور حکومت ویاپم اسکام اور آئی پی ایل کے ساتھ چیف للت مودی کے انکشاف سے پیدا تنازعہ کی وجہ سے پریشان کن صورتحال سے دوچار ہے۔ جن قائدین کو مدعو کیا گیا ان میں سماج وادی پارٹی کے ملائم سنگھ یادو، بی ایس پی کی مایاوتی، سی پی آئی ایم کے سیتا رام یچوری ، جنتادل ایس کے ایچ ڈی دیو ے گوڑا، مسلم لیگ کے ای احمد ، ڈی ایم کے کی کنی موزی، سی پی آئی کے ڈی راجہ، ترنمول کانگریس کے سدیپ بنڈوپادھیائیاور مجلس اتحاد المسلمین کے اسدا ویسی شامل ہیں ۔ جنتادل یو کے شرد یادو اور نیشنل کانفرنس کے فاروق عبداللہ بھی مدعوئین میں شامل ہیں ۔
دریں اثنا نئی دہلی سے پی ٹی آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب وزیر اعظم نریندر مودی17جولائی کو سری نگر میں ایک دعوت افطار کا اہتمام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے جیسا کہ میڈیا کے بعض گوشوں میں اطلاع دی گئی ہے ۔ معتبر ذرائع نے اس سلسلے میں اطلاعات کو مسترد کردیا اور کہا کہ یہ بے بنیاد اور قیاس آرائیوں پر مبنی ہے ۔

Sonia Gandhi's iftar party to host anti-NDA parties to boost relations

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں