ہیما مالینی نے بچی کی موت کے لئے باپ کو ذمہ دار ٹھہرایا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-09

ہیما مالینی نے بچی کی موت کے لئے باپ کو ذمہ دار ٹھہرایا

ممبئی
پی ٹی آئی
راجستھان میں اپنی کار حادثہ کے کئی دن بعد اداکارہ اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ ہیما مالینی نے آج حادثہ میں ہلاک ہونے والی لڑکی کے والد کو اس کی موت کا ذمہ دار قرار دیا ، کیوں کہ انہوں نے ٹریفک قوانین کی پابندی کی تھی۔ اداکارہ جو اس حادثہ میں زخمی ہوئیں ، نے کہا کہ میں اس بچی کے لئے بے حد غمزدہ ہوں جس نے ناحق اس حادثہ میں اپنی جان گنوائی اور ان ارکان خاندان کے لئے بھی جو اس حادثہ میں زخمی ہوئے ۔ انہوں ںے ٹوئٹ کیا کہ کاش! لڑکی کے والد نے ٹریفک قوانین کی پابندی کی ہوتی تو یہ حادثہ نہیں ہوتا اور معصوم بچی کی زندگی بچ جاتی ۔ واضح رہے کہ2جولائی کو راجستھان کے دوسہ ضلع میں اداکارہ ہیما مالینی کی کار، ایک دوسری کار سے ٹکرانے کے نتیجہ میں ایک چار سالہ بچی ہلاک جب کہ دیگر پانچ افراد زخمی ہوگئے تھے ۔66سالہ اداکارہ کی گزشتہ ہفتہ جئے پور کے دواخانہ میں سر جری ہوئی ۔ حادثہ کے فوری بعد لڑکی کے والد نے کہا تھا کہ اگر ادکارہ، بچی کو فوری دواخانہ لے گئی ہوتیں تو اس کی زندگی بچائی جاسکتی تھی ۔ سونم کے والد ہنو مان مہاراج نے کہا تھا کہ میری معصوم بچی نے کار اپنی مان کی گود میں دم توڑ دیا ۔ یہ افسوسناک ہے کہ اس کی والدہ بھی پالی ٹراما وارڈ میں زندگی کے لئے جدو جہد کررہی ہے اور نہیں جانتی کہ سونم اب اس دنیا میں نہیں رہی ۔ آئی اے این ایس کے بموجب راجستھان کے کارحادثہ میں بچی کی موت کے لئے ہیما لینی نے بچی کے واد کو ذمہ دار ٹھہرایا جس کے بعد مہلوک بچی کی والدہ شکھا کھنڈیلوال کے انکل بی کے گپتا نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ ہیما مالینی حادثہ کے تقریبا چھ دن کے بعد یہ مسئلہ کیوں اٹھا رہی ہے، ہماری سمجھ سے باہر ہے ۔ اب تک وہ کہاں تھیں؟ یہ حادثہ2جولائی کو ہوا۔ اب یہ معاملہ پھر سے کیوں اٹھایا جارہا ہے ؟ انہوں نے ہیما مالینی کے اس دعوے کی بھی نفی کی کہ ان کی تیز رفتار مرسڈیزاور خاندان کی کار کے درمیان حادثہ اس لئے ہوا کہ لڑکی کے والد نے ٹریفک قوانین کی پابندی نہیں کی ۔ گپتا نے کہا کہ کار انڈیکٹر سے اشارہ کے بعد مڑی ۔ ہمارے ارکان کاندان صحیح طریقے سے گاڑی چلارہے تھے ۔ گپتا نے کہا کہ اداکارہ اپنے سابقہ بیان سے انحراف کررہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ انحراف کیوں کررہی ہیں یہ ہم نہیں جانتے۔3جولائی کو انہوں نے سڑک حادثہ پر گہرے رنج و ظم کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ معصوم بچی کی موت پر انہیں دلی صدمہ ہوا۔ ان کے ڈرائیور مہیش ٹھاکر کو لاپرواہی اور تیز رفتاری سے گاڑی چلانے کے الزام میں3جولائی کو گرفتار کیا گیاتھا جسے بعد ازاں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

Hema Malini blames father of victim for Dausa accident

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں