مسلمانوں کو خاندانی منصوبہ بندی کا پابند بنایا جائے - وزیراعظم سے شیو سینا کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-07

مسلمانوں کو خاندانی منصوبہ بندی کا پابند بنایا جائے - وزیراعظم سے شیو سینا کا مطالبہ

ایک متنازعہ ریمارک کرتے ہوئے شیو سینا نے آج کہا کہ ملک میں مسلمانوں کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی زبان اور جغرافیائی عدم توازن کا مسئلہ پیدا ہوگا اور وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مسلمان خاندانی منصوبہ بندی کی ضرورت کو تسلیم کرلیں۔ سینا نے کہا کہ مسلمانوں کا مقابلہ کرنے ہندو آبادی میں اضافہ مسئلہ کا حل نہیں ہے اور سنگھ کو چاہئے کہ تمام مذاہب پر خاندانی منصوبہ بندی سختی نافذ کرنے کے لئے حکومت پر دباؤ ڈالے ۔ شیو سینا نے اپنے ترجمان سامنا کے اداریہ میں لکھا کہ2001سے2011تک مسلم آبادی میں تقریبا24فیصد اضافہ ہوا ہے اور2015ء تک اس میں یقینا5تا10فیصد کا اضافہ ہوگا ۔بڑھتی ہوئی آبادی سے زبان، جغرافیہ اور جذباتی عدم توازن پیدا ہوگا جس سے ملک کے اتحاد میں دراڑ پڑ جائے گی۔ وزیر اعظم کو چاہئے کہ مسلمانوں سے دو ٹوک انداز میں ملک کے قانون کے آگ سر جھکا دینے کے لئے کہیں اور خاندانی منصوبہ بندی کی ضرورت کو تسلیم کرلینے کی ہدایت دیں ۔ وزیر اعظم نے مسلمانوں کے مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا ہے ، اگرچہ وہ آدھی رات کو ان کا دروازہ کھٹکھٹائیں لیکن کیا مسلمان بھی اسی طرح ملک کی مد د کرنے تیار ہیں۔ سینا نے مزید کہا کہ ملک کو لوک پال سے کہیں زیادہ یکساں سول کوڈ کی ضرورت ہے۔ اداریہ میں گھر واپسی جیسی مہمات شروع کرنے والوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ جو گھر واپسی چاہتے ہیں وہ ایسا کرسکتے ہیں ، ہم اس کی مخالفت نہیں کرتے لیکن یہ ملک میں اسلامی لہر کو روکنے کا حل نہیں ہے ۔

Sena urges govt. to impose family planning on Muslims

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں