پی ٹی آئی
بالی ووڈ اداکار سلمان نے ان کی تصویر کے ساتھ گشت کرنے والے ایک پیام کے بارے میں ممبئی پولیس کے سائبر کرائم سل میں ایک تحریری شکایت درج کرائی ہے اور کہا ہے کہ یہ ایک نیوز چیانل سے حاصل کردہ فرضی تصویر ہے ۔ اس تصویر کے ساتھ اداکار کے حوالہ سے کہاجارہا تھا کہ انہیں ا پنی فلم بجرنگی بھائی جان کو کامیاب بنانے کے لئے مسلمانوں کی تائید کی ضرورت نہیں ہے۔ پولیس نے اس خبر کی توثیق کی اور کہا کہ سلمان خان کے منیجر حال ہی میں ایک درخواست کے ساتھ سائبر سل سے رجوع ہوئے ۔ درخواست میں اداکار نے کہا ہے کہ انہوں نے ایسا کوئی ریمارک نہیں کیا اور اس تصویر سے ان کی نیک نامی متاثر ہوسکتی ہے ۔
Salman Khan files a complaint with Mumbai police over a false WhatsApp post
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں