مودی اور نواز شریف کی آج روس میں ملاقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-10

مودی اور نواز شریف کی آج روس میں ملاقات

اوفا(روس)
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کی کل یہاں شنگھائی تعاون تنظیم چوٹی کانفرنس کے وقفوں کے دوران ملاقات ہوگی۔ ایک عہدیدار نے آج اس بات کی توثیق کی ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سروپ نے ٹوئٹر پر کہا کہ اس (ملاقات) کی توثیق ہوگئی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعظم نواز شریف کی کل صبح شنگھائی تعاون تنظیم کی چوٹی کانفرنس کے وقفوں کے دوران9:15بجے ملاقات ہوگی ۔ معتمد خارجہ ایس جئے شنکر نے کل کہا تھا کہ دونوں قائدین کی ملاقات کے امکانات ہیں ۔ جس کے چند گھنٹوں بعد اس کی توثیق کی گئی۔ مودی اور شریف کی گزشتہ ملاقات نومبر میں کھٹمنڈو میں سارک چوٹی کانفرنس کے دوران ہوئی تھی۔ قبل ازیں مقدس ماہ رمضان کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے نواز شریف کو فون کیا تھا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا ۔ انہوںنے پر امن باہمی تعلقات کی ضرورت پر بھی زور دیا تھا۔

PM Modi to meet Pak PM Nawaz Sharif in Russia on July 10

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں