جموں میں مسلمانوں کی نسلی تطہیر کرنے کی سازش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-10

جموں میں مسلمانوں کی نسلی تطہیر کرنے کی سازش

سری نگر
یو این آئی
وادی کشمیر میں بزرگ علیحدگی رہنما سید علی گیلانی کی قیادت والی حریت کانفرنس نے آر ایس ایس اور وشو ہندو پریشد کے جموں خطہ کے تعلیمی اداروں میں اکثریتی فرقے کو ہتھیاروں کی ٹریننگ دینے اور جموں یونیورسٹی میں فرقہ پرستی پھیلانی کی سبھائیں آرگنائیز کرنے کی اطلاعات پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفتی سعید کی قیادت والی پی ڈی پی ، بی جے پی حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد فرقہ پرست جماعتوں نے صوبہ جموں کو مفتوح علاقہ تصور کیا ہے اور انہوں نے یہاں مسلمانوں کی نسلی تطہیر کرنے کے تانے بانے بننے شروع کردیے ہیں ۔ حریت نے کہا ہے کہ جموں کے مسلمانوں کو فرقہ پرستوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ ا جائے گا اور47ء کی تاریخ دہرانے کی کوشش کی گئی تو اس کا وادی میں ایک شدید رد عمل سامنے آئے گا اور یہاں کے عوام لاکھوں کی تعداد میں جموں کی طرف مارچ کریں گے ۔ اور ہر قیمت پر اپنے بھائیوں کی حفاظت کرنے کی ذمہ داری انجام دیں گے ۔ حریت کی طرف سے جمعرات کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ مسلمانوں کو جنگلاتی اراضی چھڑانے کے نام پر بے گھر کرنے ، ان کی زمینوں پر زبردستی قبضہ کر کے مندر بنانے اور انتظامیہ ، عدلیہ، پولیس اور محکمہ مال میں اہم پوسٹوں پر تعینات مسلم افسروں کا تبادلہ کرنے اور ان کی جگہ آر ایس ایس ذہنیت کے لوگوں کو لانے کے بعد اب جموں صوبے میں فرقہ پرستوں نے ایک خطرناک مہم جوئی شروع کی ہے ۔

Conspiracy to ethnic cleansing of Muslims in Jammu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں