بھگدڑ سانحہ کا دکھ - اصلاح کرنے اور آگے بڑھنے پر توجہ مرکوز - چندرا بابو نائیڈو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-21

بھگدڑ سانحہ کا دکھ - اصلاح کرنے اور آگے بڑھنے پر توجہ مرکوز - چندرا بابو نائیڈو

راجمندری
یو این آئی
گوداوری پشکرم بھگدڑ سانحہ پر اپوزیشن کی جانب سے مبینہ غفلت کے مسئلے پر تنقید کا سامنا کررہے آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ انہیں یاتریوں کی موت پر بے حد دکھ ہے ۔ گزشتہ شام یہاں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے نائیڈو نے کہا کہ بسا اوقات کچھ حادثات پیش آجاتے ہیں جو اس نوعیت کے ہوتے ہیں جنہیں ٹالا نہیں جاسکتا ۔ مجھے اس سے بے حد دکھ ہوا ۔ اصل بات یہ ہے کہ آپ اس کی کس طرح اصلاح کرتے ہیں اور آگے بڑھتے ہیں ۔ میں نے تمام متاثرین کی باز آباد کاری کی ہے جنہیں تقریبا دس لاکھ روپے دیے ہیں۔ لوگ بھی سمجھتے ہیں کہ میں یہ نیک کاز کے لئے کرررہا ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ بھگدڑ میں ہلاک ہونے والوں کے پسماندگان سے ملے اور ان سے خاندان کے رکن جیسا سلوک کیا گیا۔ اپوزیشن کی جانب سے حالیہ تنقید پر سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو تنقید کرناچاہتے ہیں وہ ہر چیز پر تنقید کرتے ہیں اور جو بہتری کے خواہاں ہیں وہ بامقصد طریقوں کی خواہش کرتے ہوئے ان کی ستائش کریں گے ۔ یاتریوں کے لئے وسیع تر انتظامات کے تعلق سے جن کی تعداد کل1۔14ملین سے تجاوز کرگئی ، نائیڈو نے کہا کہ ہجوم کا انتظام حکمت عملی ہے ، اور حکومت لوگوں کو کچھ استقالیہ مراکز پر روک رہی ہے ۔ ہم نے باریک بینی سے تفصیلات حاصل کیں اور 70گھاٹ کار کرد اور بے حد صاف ہیں ۔ میں150نگرانی کیمروں کی مدد سے ہجوم کی نگرانی کررہا ہوں ۔ یاتریوں کو ڈبکی لگانے گھاٹوں تک لے جانے کے لئے300بسوں کا انتظام کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ جی پی ایس استعمال کررہے ہیں اور ٹریفک الرٹس جاری کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سوشل میڈیا کا استعمال کررہی ہے اور پورے عمل کو نشر کرنے کے لئے ٹیلی کانفرنس کا اہتمام کررہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کثیر تعداد میں پولیس تعینات کردی گئی ہے اور فضائی نگرانی کے لئے ڈرونس کا بھی استعمال کیاجارہا ہے ۔ نائیڈو نے دارالحکومت کے بغیر ریاست کا نظم و نسق چلانے میں دشواری کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ انہیں امراوتی سے نظم و نسق چلانا پڑ رہا ہے جہاں انفراسٹرکچر نہیں ہے۔ انہوں نے یہ اطلاع بھی دی ہے کہ نئے دارالحکومت کی تعمیر کے لئے سنگا پور حکومت نے تعاون کی پیشکش کی ہے ۔ اور یہ ایک سبز و شاداب شہر ہوگا جہاں تمام تر عصری سہولتیں موجود ہوں گی ۔ ریاستی دارالحکومت کی نشاندہی نہ کرنے پر سینئر ٹی ڈی پی قائد نے کانگریس پر تنقید کی اور کہا کہ یوپی اے زیر قیادت حکومت نے آندھرا پردیش کو بے حد نقصان پہنچایا ۔ مسائل کا حل اور انصاف کیے بغیر انہوں نے ریاستوں کی تقسیم کردی ۔ اب ہم تقسیم کے اثرات کا سامنا کررہے ہیں۔ گزشتہ ایک سال سے میں جدو جہد کررہا ہوں ، لیکن عوام کو مجھ پر کامل اعتماد ہے۔ عوام نے کانگریس کا مکمل خاتمہ کردیا ہے ۔ چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ وہ مستقل صدر مقام کے بغیر ریاست میں حکمرانی کررہے ہیں ۔ انہوں نے عوام کے مفادات کو نظر انداز کرتے ہوئے29ویں ریاست تلنگانہ کی تشکیل پر کانگریس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ مرکز کے تعاون سے تمام وعدوں کو پورا کرنے کا یقین دلایا۔ صدر مقام طئے گئے بغیر آندھرا پردیش ریاست کی تشکیل عمل میں آئی جس سے اس ریاست کو زبردست نقصان کا سامنا کرنا پڑا ۔ گزشتہ سال سے میں جدو جہد میں لگا ہوا ہوں لیکن عوام کا مجھ پر پورا بھروسہ ہے ۔ عوام نے کانگریس سے تعلق توڑ دیا اور اس پارٹی کا صفایا ہوگیا ہے۔

Rajahmundry stampede: Naidu cries

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں