پی ٹی آئی
پارلیمنٹ کے ایک پیانل نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہیں تقریبا دوگنی کردینے کی سفارش کی ہیں۔ تنخواہوں میں کس قدر اضافہ کرنے کی سفارش کی گئی یہ تو انکشاف نہیں کیا گیا لیکن پیانل کے ایک رکن نے بتایا کہ ارکان پارلیمنٹ کے مشاہروں میں75 فیصد تا100فیصد کے درمیان اضافہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔ ایک رکن پارلیمنٹ نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی خواہش کرتے ہوئے بتایاکہ ارکان کے مشاہروں میں اضافہ کا مسئلہ دیرینہ تصفیہ طلب تھا فی الحال انہیںماہانہ50000 روپے مشاہرہ ملتا ہے جو موجودہ دور کے حساب سے زیادہ نہیں ہے ۔ ارکان پارلیمنٹ کو سشنس کے دوران2000روپے یومیہ بھتہ بھی ملتا ہے جبکہ سفری اخراجات اور مفت رہائش کی سہولتیں بھی میسر ہیں ۔ دیگر فوائد میں انہیں مختص کردہ لینڈ لائن فون سے5000مفت کالس کرنے کی سہولت اور5000یونٹ مفت بجلی اور4000کلو میٹر مفت پانی سے استفادہ شامل ہے ۔ تمام رعایتوں کے بشمول ایک رکن پارلیمنٹ کی ماہانہ یافت تقریبا1۔4لاکھ روپے تک پہنچتی ہے ۔ پیانل کے ذرائع نے بتایا کہ بی جے پی لیڈر یوگی ادتیہ ناتھ کی صدارت میں اس پیانل نے پارلیمانی سشنس کے دوران دیے جانے والے بھتوں اور وظائف میں اضافہ کی بھی سفارش کی ہے۔ ایک انگریزی روزنامہ کی اطلاع کے مطابق پیانل نے ارکان پارلیمنٹ کے لئے تنخواہوں پر از خود نظر ثانی کا میکانزم بنانے کی بھی سفارش کی ۔ جیسا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر نظر ثانی کے لئے پے کمیشن ہوتا ہے ۔ پیانل نے یہ رپورٹ حکومت کو پیش کردی ہے جو جملہ60سفارشات پر مشتمل ہے ۔ رپورٹ کے مطابق بی جے پی رکن یوگی ادتیہ ناتھ نے سابق ارکان کے لئے سالانہ20تا25مفت اندرون ملک فضائی سفر کی سہولت کی سفارش کی ۔ اس کے علاوہ ماہانہ وظیفہ20000روپے کو بڑھا کر35000روپے کردینے کی خواہش کی گئی ہے ۔ رکن پارلیمنٹ کے ایک ساتھی جیسے پرائیویٹ سکریٹری کے لئے ایک زائد فرسٹ کلاس اے سی ٹرین ٹکٹ فراہم کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے ۔ فی الحال صرف ارکان پارلیمنٹ اور ان کے ازدواجی ساتھی کو ہی فرسٹ کلاس اے سی سفر کی سہولت میسر ہے ۔
Parliament panel wants doubling of pay, automatic pay revision mechanism for MPs
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں