جنوب مغربی بلوچستان صوبہ میں سیکوریٹی کارروائی - 3 عسکریت پسند ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-08

جنوب مغربی بلوچستان صوبہ میں سیکوریٹی کارروائی - 3 عسکریت پسند ہلاک

کراچی
پی ٹی آئی
پاکستان کے جنوب مغربی بلوچستان صوبہ میں سیکوریٹی کارروائی میں تین عسکریت پسند بشمول ایک غیر قانونی بنیاد پرست گروپ کے سربراہ محمود رند ہلاک ہوگئے ۔ دو سیکوریٹی جوان بھی اس کارروائی میں زخمی ہوگئے ۔ عسکریت پسند کل رات کوئٹہ کے متبادل راستہ پر ہلاک ہوگئے۔ کارروائیوں کا آغاز عسکریت پسند جیش الاسلام کے خلاف کارروائی کا آغاز انٹلی جنس کے اطلاعات کے بعد کیا گیا جس میں کہا گیا کہ یہ لوگ وہاں موجود ہیں ۔ ایک ذرائع نے بتایا کہ کاروائی میں دو سیکوریٹی جوان بھی زخمی ہوگئے ۔ رند جو بنیاد پرست گروپ جیش الاسلام کے سربراہ ہیں ، وہ بھی نسلی ہلاکتوں میں شامل تھے ۔کارروائی کے دوران بھاری فائرنگ کا تبادلہ عمل میں آیا اور دھماکے دیکھنے میں آئے ۔ جیش الاسلام جو غیر معروف بنیاد پرست گروپ ہے، جس میں دسمبر2013میں شیعہ زائرین پر حملہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی تھی ، جس میں بیس افراد اور پچیس دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ اس تنظیم نے ایران کے بسوں پر حملہ کیا تھا جس کے ذریعہ مستنگ صوبہ سے یہ لوگ روانہ ہورہے تھے ۔ زائرین کا تعلق پنجاب سے مختلف علاقوں سے تھا ۔ یہ گروپ شام کی لڑائی میں ملوث ہونے کے تعلق سے بھی جانا جاتا ہے ۔ عسکریت پسندوں کی نعشیں کوئٹہ کی سیول ہاسپٹل کو منتقل کردی گئی ہے ۔

Pakistani security forces killed leader of a fiercely anti-Shi'ite Muslim militant group during targeted operation on the outskirts of the southwestern city of Quetta

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں