پاکستانی وزیر اعظم کا عنقریب دورہ ناروے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-04

پاکستانی وزیر اعظم کا عنقریب دورہ ناروے

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف منگل کو ایجوکیشن کانفرنس میں شرکت کرنے ناروے جائیں گے جہاں وہ مختلف مسائل، باہمی دلچسپی کے موضوعات پر بات چیت میں حصہ لیں گے ۔ پاکستانی کی وزارت خارجہ کے دفتر نے آج بتایاکہ ناروے کے وزیر اعظم ایرنا سولبرگ نے نواز شریف کو اوسلو چوٹی اجلاس برائے تعلیم وترقی میں شرکت کی دعوت دی ہے جو7جولائی کو مقرر ہے ۔ یہ پہلا پاکستانی قائئد کا ایک دہے میں ناروے کا پہلا دورہ ہوگا۔ دورہ کے موقع پر وزیر اعظم تعلیم سے متعلق چوٹی اجلاس سے خطاب کریں گے اور متعدد عالمی قائدین سے تبالہ خیال کریں گے ۔ شریف وفد کی سطح کے مذاکرات اپنے ناروے کے ہم منصب سے بات چیت کریں گے ۔ وہ ناروے کے ولی عہد ہاکن میگنس سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس دورہ سے وزیر اعظم کو عالمی مسائل پر مختلف کے ساتھ مباحث کا موقع ملے گا ۔ دفتر خارجہ نے یہ بات بتائی ۔ وزیر اعظم کے دورہ سے پاکستان اور ناروے کے درمیان موجودہ روابط کو مزید مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔

Pakistan PM to visit Norway next week

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں