قتل عام اور فائرنگ کے واقعات وبا کی طرح پھیلتے ہیں - امریکی سائنسدانوں کی تحقیقی رپورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-04

قتل عام اور فائرنگ کے واقعات وبا کی طرح پھیلتے ہیں - امریکی سائنسدانوں کی تحقیقی رپورٹ

واشنگٹن
رائٹر
امریکی سائنسدانوں کی ایک تحقیق کے مطابق قتل عام اور اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات کی میڈیا مین آنے والی خبروں کے باعث ان سے ملتے جلتے واقعات کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے ۔ ایک سائنسی جرنل پلوس ون میں شائئع ایک رپورٹ ک مطابق بڑے پیمانے پر تشدد کے واقعات وبا کی طرح پھیلتے ہیں اور اس طرح کے تشدد کے بیس سے تیس فیصد واقعات بظاہر اس وبا کا نتیجہ ہوتے ہیں ۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وبائی عرصہ تقریبا13دن تک جاری رہتا ہے ۔ اس نمونہ کے مطابق تین قتل عام کے بعد مزید ایک اور واقعہ رونما ہوتا ہے اور اسکولوں میں فائرنگ کے چار یا پانچ واقعات کے بعد، جن میں ہلاکتیں نہ بھی ہوئی ہوں، ایک اور ایسا واقعہ پیش آتاہے مگر اس تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملتے جلتے واقعات رونما ہونے کا خطرہ عارضی ہوتا ہے اور بظاہر دو ہفتوں کے اندر اندر ختم ہوجاتا ہے ۔ محققین کے مطابق واقعات کے پھیلاؤ کا انحصار اس کے محل وقوع پر نہیں ہوتا جس سے انہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ زیادہ افراد کو نشانہ بنانے والے فائرنگ کے واقعات کے پھیلاؤ میں میڈیا کوریج کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق امریکہ میں اوسطا ہر دو ہفتہ کے بعد فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش آتا ہے جب کہ اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات ہر ماہ میں ایک مرتبہ ہوتے ہیں ۔ محققین کو یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جن ریاستوںمیں زیادہ لوگوں کی ملکیت میں اسلحہ ہے ان میں قتل عام اور اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے اور جن ریاستوں میں آتشیں ہتھیاروں کے قوانین سخت ہیں وہاں فائرنگ کے واقعات کم دیکھے گئے ہیں ۔ یہ رپورٹ ریاست جنوبی کیرولینا کے شہر چارلسٹن میں سیاہ فام آبادی کے ایک چرچ میں فائرنگ کے واقعہ کے بعد جاری کی گئی ہے۔21سالہ ڈائلن روف نے17جون کو 9سیاہ فام امریکیوں کو قتل کردیا تھا جن میں ریاست کے سینئر ریورینڈ کلیمینٹا پنکنی بھی شامل تھے ۔ اس سے قبل ہونے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اگر خود کشی میں استعمال ہونے والے طریقہ کی تشہیر کی جائے تو نوجوانوں میں خود کشی کی وبا پھیل سکتی ہے ۔ اس تحقیق میں فائرنگ کے محرکات کا جائزہ نہیں لیا گیا۔

School shootings, mass killings are 'contagious,' study finds

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں