یو این آئی
پاکستانی فوج نے ارنیا سب سیکٹر میں سرحدی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے زبردست فائرنگ کی جب کہ بی ایس ایف نے اس کا موثر طور پر جواب دیا ۔ سرکاری ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی رینجرس نے تمام رات وقفہ وقفہ سے بلا اشتعال فائرنگ کی اور ارنیا سب سیکٹر میں بی ایس ایف کی6چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ اس نے کہا کہ فائرنگ کا آغاز ہلکے اسلحہ سے کیا گیا لیکن بعد میں 82ایم ایم مورٹا ربم بھی فائر کئے گئے ۔ بی ایس ایف نے اسی نوعیت کے اسلحہ سے منہ توڑ جواب دیا ۔ ترجمان کے مطابق صبح پانچ بجے کے بعد سے سر حد پار سے کوئی فائرنگ نہیں ہوئی اور نہ ہی رات کی فائرنگ میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع ہے۔ ارنیا گاؤں میں فائرنگ کے بعد خوف کی لہر پھیل گئی اور مقامی افراد گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف نکل گئے ۔ بی ایس ایف کے ایک سینئر عہدیدار نے سرحدی ضلع کپواڑہ کے نوگام سیکٹر میں کل رات پاکستانی سپاہیوں کی جانب سے فائرنگ کی اطلاع دی ہے ۔ انسپکٹر جنرل بی ایس ایف کشمیر فرینئیر ڈاکٹر جگت سنگھ نے آج دوپہر صحافیوں سے بات چیت کے موقع پر کہا کہ سرحد پار سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی، ہم نے بھی پاکستانی فائرنگ کا جواب دیا ہے ۔ پاکستانی رینجروں نے کل شام سوا چھ بجے بھی ارنیا کے نواحی سیکٹر میں ہی اگلی چوکیوں کو نشانہ بناکر فائرنگ کی تھی ۔ لیکن بی ایس ایف نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوابی کارروائی نہیں کی تھی ۔
Pak targets forward BoP in Arnia sector, BSF retaliates
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں