کوئٹہ میں فائرنگ - دو شیعہ ہزارہ اور پولیس اہلکار ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-07

کوئٹہ میں فائرنگ - دو شیعہ ہزارہ اور پولیس اہلکار ہلاک

اسلام آباد
ایجنسیز
کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ کچھ دنوں سے پرتشد د واقعات میں تیزی آئی ہے ۔ پاکستان کے صوبہ بلو چستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ پیر کی صبح جوائنٹ روڈ پر پاسپورٹ آفس کے قریب پیش آیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے پاسپورٹ بنوانے کے لئے آنے والے ایسے دو افراد کو نشانہ بنایا جن کا تعلق ہزارہ قبیلے سے تھا ۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے اس واقعہ میں یہ دونوں اہل تشیع افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔ جب کہ وہاں موجود ایک پولیس کانسٹبل کی جواب فائرنگ سے ایک حملہ آور زخمی ہوگیا ۔ حملہ آوروں نے ان افراد کو نشانہ بنانے کے بعد مذکورہ پولیس اہلکار پر بھی فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوگیا ۔ اور بعد میں ہسپتال میں چل بسا ۔ مسلح افراد نے پاسپورٹ بنوانے کے لئے آنے والے ایسے دو افراد کو نشانہ بنایا جن کا تعلق ہزارہ قبیلے سے تھا۔ فائرنگ کے اس واقعے میں خاتون سمیت دیگر دو افراد بھی زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچے تاہم حملہ آورفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ خیال رہے کہ کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ کچھ دنوں سے پر تشدد واقعات میں تیزی آئی ہے۔ اتوار کی شام بھی دارالحکومت کے باچا خان چوک پر ایک شاپنگ پلازہ کے باہر بم دھماکہ ہوا تھا جس میں ایک شخص ہلاک اور 14زخمی ہوئے تھے۔

Two Shia Hazaras gunned down in Quetta

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں