جماعت الدعوۃ پر امتناع عائد کرنے سے پاکستان کا انکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-09

جماعت الدعوۃ پر امتناع عائد کرنے سے پاکستان کا انکار

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان نے جماعت الدعوۃ پر امتناع عائد کرنے سے انکار کردیا ہے اور دعویٰ کیا کہ دہشت گردی اور ممنوعہ لشکر طیبہ سے اس کے تعلق کا کوئی ثبوت نہیں ہے ۔ جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید پر ممبئی حملوں کے اصل سرغنہ ہونے کا ہندوستان الزام عائد کرتا ہے۔ پاکستان کے وزیر برائے ریاستیں و سرحدی علاقہ ریٹائرڈ جنرل عبدالقدیر بلوچنے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قرار داد میں جماعت الدعوۃ کو ایک نئے نام کے ساتھ لشکر طیبہ قرار دیا ہے تاہم پاکستان کے پاس دونوں تنظیمیں اور روابط تسلیم کرنے کے لئے کوئی ثبوت موجود نہیں ہے ۔ بلوچ نے سنیٹ میں وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی جانب سے وقفہ سوالات کے دوران یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت الدعوۃ15نومبر2003ء کے بعد سے ہی قانون انسداد دہشت گردی کی دفعہ11Dکے تحت حکام کی نظر میں رہی ہے اور اس قانون کی دفعہ11Bکے تحت اس کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کی توثیقی رپورٹ پر ہی اس پر پابندی عائد کرے گی ۔ پاکستانی قانون کے مطابق اگر کسی تنظیم پر دہشت گرد سر گرمیوں میں ملوث ہونے کا شبہ ہو تو چھ ماہ اس پر نگرانی رکھی جاتی ہے ۔ اس مدت میں توسیع کی جاسکتی ہے۔ بلوچ نے دعویٰ کیا کہ جماعت الدعوۃ خیراتی و سماجی فلاحی خدمات میں مصروف ہے ۔ وہ ہاسپٹل، کلینک، اسکولس، ایمبولنس سرویس اور مذہبی ادارے چلاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے دفاتر2008ء اور2010ء کے درمیان بند کردئے گئے تھے لیکن لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر انہیں دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی گئی ۔ جماعت الدعوۃ کو اقوام متحدہ نے دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا ہے جب کہ اس کے سربراہ حافظ سعید نے امریکی حکومت نے 10ملین ڈالر کا انعام کر رکھا ہے ۔ اس کے باوجود پورے پاکستان میں آزادانہ طور پر سر گرم ہے۔ بلوچ نے کہا کہ فلاں انسانیت فاؤنڈیشن کو بھی سلامتی کونسل نے لشکر طیبہ سے مربوط مشتبہ خیراتی ادارہ قرار دیا ہے لیکن وہ یہ نہیں کہتے کہ اس ادارہ پر بھی حکومت کی نگرانی ہے ۔

Pak rules out banning Hafiz Saeed's Jamaat-ud Dawah

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں