دہشت گردی کے خلاف امتیاز نہیں - برکس کانفرنس سے وزیر اعظم مودی کا خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-10

دہشت گردی کے خلاف امتیاز نہیں - برکس کانفرنس سے وزیر اعظم مودی کا خطاب

اوفا(روس)
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے دہشت گردی کے خلاف بلا لحاظ سر پرست یا گروپ ، کسی امتیاز اور قوموں کو نشانہ بنائے بغیر متحدہ لڑائی میں پیشرفت کی راہ ہموار کی ہے جس میں چین کو واضح پیام دیا گیا ہے کہ جس نے26/11ممبئی دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ ذکی الرحمن لکھوی پر پاکستان کے خلاف کارروائی کے لئے اقوام متحدہ میں ہندوستان کی تجویز کو روک دیا ۔ مودی نے کہا کہ امن و استحکام سماجی و معاشرتی ترقی کی بنیاد ہیں ۔یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم دہشت گردی کے موجودہ چیالنجس کے ساتھ موثر طور پر نمٹیں برازیل روس۔ہند، چین جنوبی افریقہ( بریکس) چوٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جس میں چینی صدر زی جن پنگ بھی موجود تھے کہا کہ ہمیں دہشت گردی کے خلاف متحدہ طور پر لڑنا ہے جس میں کسی ملک یا کسی گروپ کے ساتھ کوئی امتیاز نہیں ہونا چاہئے اور نہ ہی کسی ملک کو نشانہ بنانا چاہئے ۔ ہمیں اسی برکس میں یہ فیصلہ کرنا ہے اور سلامتی کونسل میں بھی اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہے ۔ وزیر اعظم کے ریمارکس اس پس منظر میں اہمیت کے حامل ہیں کہ چین نے پاکستان کے خلاف ہندوستان کی قرار داد کو روک دیا تھا ۔ چین نے ہندوستان کی جانب سے پیش کردہ شواہد کو کمزور بتایا تھا ۔ مودی نے کل شام زی جن پنگ سے ملاقات کے دوران اس معاملہ پر تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے برکس کانفرنس میں کہا کہ ہر ایک کو بین الاقوامی اصول و ضوابط کی پابندی کرنی چاہئے ۔ اس کانفرنس میں صدر روس ولادیمیرپوٹین، برازیل کی صدر ڈلماروزف اور جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما بھی شریک ہیں۔ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا جو موجودہ دنیا کے حالات و تقاضوں سے نمٹنے کے اہل ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو21ویں صدی کے مطابق بنانے کی ضرورت ہے جو کسی بھی سماجی، معاشی چیالنج کا سامنا کرسکے ۔ ماحولیاتی تبدیلی پر چوٹی کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے جو فرانس میں منعقد ہونے والی مودی نے کہا کہ75سال اقوام متحدہ کے قیام کو پورے ہونے آرہے ہیں لیکن ابھی تک اس ادارہ کو طاقتور نہیں بنایاجاسکتا ہے ۔

PM Modi Addresses BRICS Summit in Russia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں