شپنگ اور ہائی ویز سیکٹر میں 50 لاکھ روزگار کے مواقع فراہم کرنے حکومت کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-10

شپنگ اور ہائی ویز سیکٹر میں 50 لاکھ روزگار کے مواقع فراہم کرنے حکومت کا منصوبہ

نئی دلی
پی ٹی آئی
حکومت نے کم از کم 50لاکھ افراد کو ہائی ویز اور شپنگ سیکٹر میں روزگار فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔ یونین منسٹر نتن گڈ کری نے آج کہا ہے کہ شپنگ سیکٹر اور ہائی ویز میں ایک بڑے پراجکٹ کی حصولی پر جس کی لاگت6لاکھ کروڑ ہوگی اس میں کم از کم پچاس لاکھ افراد کو روزگار حاصل ہوگا۔دوسری جانب حکومت22,000کروڑ کے پراجکٹ کے لئے جو ہندوستان اور سری لنکا کو آپس میں جوڑتی ہے، ایشن ڈیولپمنٹ بینک کی جانب سے فنڈ کی اجرائی کی توقع رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ پانچ لاکھ کروڑ روڈ سیکٹر اور ایک لاکھ کروڑ شپنگ سیکٹر میں خرچ کریں گے ۔ ان پراجکٹس سے آنے والے پانچ سالوں میں کم از کم پچاس لاکھ نوجوانوں کو روزگار فراہم ہوگا ۔ گڈ کری نے یہ بیان ہائی ویز ایکیو کانفرنس کے دوران کہی۔ حمل و نقل و قومی شاہراہیں منسٹر نے کہا ہے کہ پچھلے سال سے دونوں سیکٹر اس کام میں آگے بڑھ رہے ہیں اور مودی گورنمنٹ نے بھی ان پراجکٹس کے لئے ایک لاکھ کروڑ جاری کیے ہیں ۔ دوسری جانب ان سیکٹرس کے علاوہ حکومت یہ کوشش میں لگی ہوئی ہے کہ پڑوسی ممالک سے ہمارے تعلقات برقرار رہیں ۔ اب جب کہ بنگلہ دیش بھوٹان اور نیپال سے ٹریفک کا آنا جانا شروع ہوچکا ہے حکومت کا منصوبہ ہے کہ اب سری لنکا کے ساتھ بھی اسی طرح کی ربط سازی قائم ہو ۔ ا ڈی بی( ایشین ڈیولپمنٹ بینک) پروسی ملک سری لنکا کے ساتھ روڈ کنکٹیوینی پراجکٹ کے لئے22,000کروڑ روپے فینانس کرنے کے لئے تیار ہے ۔ گڈ کری نے کہا ہے کہ میں اس ضمن میں اے ڈی بی کے نائب صدر سے بات چیت بھی کرچکا ہوں ۔ گڈ کری نے کہا ہے کہ ہم اس پراجکٹ پر جلد از جلد کام کرنا شروع کردیں گے ۔ ٹرانس ایشیا روڈ اور ٹرانسپورٹ نٹ ورک کو سری لنکا تک توسیع دی جائے گی ۔ پراجکٹ میں بریجس اور پانی کے اندر کے ٹنل سیکٹرس کے علاوہ حکومت یہ کوشش میں لگی ہوئی ہے کہ پڑوسی ممالک سے ہمارے تعلقات برقرار رہیں ۔ اب جب کہ بنگلہ دیش، بھوٹان اور نیپال سے ٹریفک کا آنا جانا شروع ہوچکاہے حکومت کا منصوبہ ہے کہ اب سری لنکا کے ساتھ بھی اسی طرح کی ربط سازی قائمہو۔ اے ڈی بی پڑوسی ملک سری لنکا کے ساتھ روڈکنکٹیویٹی پ راجکٹ کے لئے22,000کروڑ روپے فینانس کرنے کے لئے تیار ہے۔ گڈ کری نے کہا ہے کہ میں اس ضمن میں اے ڈی بی کے نائب صدر سے بات چیت بھی کرچکا ہوں ۔ گڈ کری نے کہا ہے کہ ہم اس پراجکٹ پر جلداز جلد کام کرنا شروع کردیں گے ۔ ٹرانس ایشیا روڈ ٹرانسپورٹ نٹ ورک کو سری لنکا تک توسیع دی جائے گی ۔ پراجکٹ میں بریجس اور پانی کے اندر کے ٹنل شامل ہیں جس میں پانی کے جہاز بھی جاسکتے ہیں ۔

Government to Create 50 Lakh Jobs in Highways, Shipping: Gadkari

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں