رائٹر
کویت نے60افراد کو گرفتار کیا ہے اور مقامی چیاریٹی کو بند کردیا ہے جس نے مبینہ طور پر شام کے لئے فنڈس اکٹھا کرتے ہوئے خلاف ورزی کی تھی ۔ مقامی میڈیا نے آج یہ بات بتائی ۔ مشتبہ عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کے حصہ کے طور پر جن کا رابطہ اسلامی عسکریت پسندوں سے تھا جہاں خلیجی ملک میں اب تک سب سے بڑا خود کش بم حملہ پیش آیا ۔ کوویت نے خود کش حملہ کے بعد سیکوریٹی میں اضافہ کردیا ہے ۔ واضح رہے کہ خود کش بمبار نے جمعہ کے روز جو سعودی عرب سے یہاں آیا تھا، شیعہ مسجد میں خود کو دھماکہ سے اڑا لیا، جس میں بشمول بمبار26افراد ہلاک ہوگئے ۔ کوویتی عہدیدار نے بتایا کہ حملہ کا مقصد سنی مسلم اکثریتی ملک میں نسلی تشدد کو بھڑکانا تھا ۔ عربی زبان کے اقباس اخبار نے سیکوریٹی حوالہ کے ذرائع نے بتایا کہ بشمول کوویتی شہری اور خلیجی ریاستوں کے لوگ اس میں ہلاک ہوگئے ۔ سیکوریٹی سرویس کی جانب سے اس جانب تحقیقات کی جارہی ہے ۔ ان میں سے چند ایک کا تعلق سنی اسلامی انتہا پسندوں سے ہے۔ جب کہ دیگر کا تعلق انتہا پسند گروپ سے ہے ۔ اخبار نے یہ اطلاع بغیر کسی صراحت کے دی گئی ہے ۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ پانچ افراد جمعہ کو مسجد پر کئے گئے بم حملہ میں مشتبہ طور پر پائے گئے ۔ انہیں مالی مدد مل رہی تاکہ مقدس مقامات کو نشانہ بنائے۔
Kuwait Detains 60 Suspected of Islamist Militant Links
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں