انڈونیشیا میں فوجی طیارہ حادثہ کا شکار - 116 افراد کی ہلاکت کا اندیشہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-01

انڈونیشیا میں فوجی طیارہ حادثہ کا شکار - 116 افراد کی ہلاکت کا اندیشہ

مدان (انڈو نیشیا)
اے ایف پی
انڈونیشیا کا ایر فورس ٹرانسپورٹ طیارہ اڑان کے بعد دھماکہ سے شہر میں گر پڑا جس میں کم از کم116افراد ہلاک ہوگئے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔113افراد طیارہ میں سوار تھے جب کہ عملہ کے12ارکان تھے جس وقت طیارہ کو حادثہ پیش آیا اس میں جملہ101مسافرین تھے ۔ اس بات کا کوئی امکان نہیں ہے کہ اس میں سے کوئی زندہ بچ سکے گا ۔ یہ بات انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتائی۔اب تک تا حال39افراد کی نعشوں کو ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے ۔ یہ وہ شہر ہے جہاں20ملین افراد جزیرہ سمترا میں رہتے ہیں ۔ اس واقعہ سے عمارتوں اور کاروں کو شدید نقصان پہنچا اور یہ تمام شعلون کی لپیٹ میں آگئے اور تباہی پھیل گئی ۔ راحت کاری کے کاموں کا فوری آغاز ہوگیا ۔ ایمبولنس جائے حادثہ سے نعشیں لے جانے کا کام شروع ہوگیا ہے۔ پولیس نے اس علاقہ کا محاصرہ کرلیا گیا ہے ۔ عوام کا کافی اژدہام جمع ہوگیا ہے تاکہ تباہ شدہ طیارہ کو دیکھ سکیں ۔ ایک خاتون عینی شاہد نے بتایا کہ اس نے طیارہ کی آواز سنی اور اپنے آفس کے نچلے حصہ سے گزر رہا تھا اور نیچے گرا اس نے اے ایف پی کو بتایا۔ تا حال45نعشیں ہاسپٹل لائی جاچکی ہیں ۔ ریڈ کراس کے عہدیدار نے بتایا کہ مرنے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے اندیشہ ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے ۔ پولیس کے سربراہ نے بتایا کہ عمارتوں کے ملبہ میں بھی نعشیں پڑی ہوئی ہیں۔ فوج نے بتایا کہ طیارہ میں عملہ کے12بھی موجود تھے جو فوجی اڈہ کو سازو سامان منتقل کررہا تھا ، لیکن اس کے ذریعہ چند افراد بھی سفر کررہے تھے ۔ مقامی افراد نے بتایا کہ تین افراد اس وقت ہلاک ہوگئے جب طیارہ زمین پر گر پڑا ۔ بتایاجاتا ہے کہ طیارہ51سالہ قدیم ہے جو نئے تعمیر شدہ رہائشی علاقہ میں گر پڑا ۔ اس نے ایک مساج پیرا لر کو نقصان پہنچایا اور ایک ہوٹل بھی اس کی زد میں آگئی ۔ مدان کے مکینوں نے حادثوں کو خوفناک لمحہ سے تعبیر کیا جس کے دوران طیارہ گر پڑا تھا ۔ ایک اور مقامی شخص نے بتایا کہ حادثہ سے قبل طیارہ لڑ کھڑارہا تھا ۔ پولیس کے سربراہ نے بتایا کہ نعشوں کا نکالا جارہا ہے جو مسخ شدہ ہے ۔ عمارتوں میں بھی کئی افراد فوت ہوچکے ہیں۔ کیونکہ وہ ملبہ کی شکل اختیار کرچکے ہیں اندیشہ ہے کہ مہلوکین کی تعداد اور زیادہ ہوسکتی ہے ۔

At least 116 dead in Indonesia military plane crash: officials

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں