اسرو کے سب سے وزنی مشن کی آج روانگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-10

اسرو کے سب سے وزنی مشن کی آج روانگی

چینائی
پی ٹی آئی
ہندوستانی خلائی ایجنسی اسرو اپنا اب تک کا سب سے وزنی کمرشیل مشن شروع کرنے کی تیاریاں کر چکی ہیں جس کے دوران کل یہاں سری ہری کوٹہ سے پی ایس ایل ویC-28کے ذریعہ پانچ برطانویہ سٹلائٹ کو خلاء میں پہنچایاجائے گا۔ 62۔5گھنٹے طویل الٹی گنتی کا کل صبح7:28بجے آغاز ہوا اور یہ کل9:58بجے شب مقرر لانچ کے لئے بلا رکاوٹ جاری ہے ۔ اسرو کا44۔4میٹر طویل خلائی مشن پی ایس ای وی کے ایکس ایل ورژن کو سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون اسپیس سنٹر سے خلا میں روانہ کرے گا اور پانچ سٹیلائٹس کو مدار میں پہنچایاجائے گا۔ پانچ سٹیلائٹس کا مجموعی وزن1۔440کیلو گرام ہے جس کے سبب یہ اسرو کا اب تک کا سب سے وزنی تجارتی مشن بن چکا ہے ۔

ISRO to launch heaviest commercial mission

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں