اردو نیوز (سعودی عرب)
سعودی عرب کے سابق وزیر خارجہ سعود الفیصل کا جمعرات 22رمضان المبارک مطابق9جولائی2015کو 75سال کی عمر میں لاس اینجلس کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا ۔ سعودی عوام نے اسلام شاہی خاندان اور وطن عزیز کے ئے نصف سدی تک عظیم الشان خدمات انجام دینے پر انہیں بہترین الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے قیادت راشدہ اور سعود الفٰصل کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور دعا کی کہ اللہ رب العزت شہزادہ سعود الفیصل کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے اور ان کے اہل خانہ کو صبر کی توفیق عطا فرمائے ۔ شہزادہ سعود الفیصل نے صحت کی خرابی کے پیش نظر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے سبکدوشی کی درخواست کی تھی ۔ سعود الفیصل مملکت کے تیسرے وزیر خارجہ تھے ۔ پہلے وزیر خارجہ ان کے والد شاہ فیصل بن عبدالعزیز بنائے گئے تھے جو1349ھ سے لے کر 1380ھ اور پ ھر1382ء سے1395تک وزیر خارجہ رہے ۔1380سے1382کے دوران ابراہیم السویل وزیر خارجہ بنائے گئے ۔ ان کے بعد1395ھ سے1436تک شہزدہ سعود الفیصل 40برس سے زیادہ عرصہ تک وزارت خارجہ کے عہدے پر سرفراز رہے ۔ انہوں نے1963کے دوران امریکی ریاست نیو جرسی کی برسٹن یونیورسٹی سے گریجویشن کیا تھا پھر وزارت پٹرولیم و معدنیات میں اقتصادی مشیر کی حیثیت سے عملی زندگی کا آغاز کیا ۔ وزارت سے پیٹرومین منتقل ہوئے جہاں وہ تعلقات عامہ کے ذمہ دار تھے ۔1970ء میں پٹرو مین کے نائب گورنر بنائے گئے ۔1971میں وزارت پٹرولیم و معدنیات کے سکریٹری مقرر ہوئے۔ وہ عربی زبان کے علاوہ سات زبانوں میں ماہر تھے ۔ پریس کانفرنسوں اور ملاقاتوں میں عربی زبان ہی میں گفتگو پسند کیا کرتے تھے۔سعود الفیصل 2جنوری1940ء کو طائف میں پیدا ہوئے تھے ۔ ان کی اولادوں میں شہزادہ محمد، شہزادہ خالد، شہزادہ فہد ، شہزادہ ہیفا ، شہزادہ لما اور شہزادی ریم شامل ہیں۔ نائب وزیر خارجہ شہزادہ عبدالعزیز بن عبداللہ نے کہا کہ شہزادہ سعود الفیصل عالمی شمع کے طور پر ہمیشہ اپنی صلاحیتوں ، تجربات اور اپنی سفارتی خدمات کے حوالے سے دنیا بھر کے لوگوں کے ذہنوں کو روشن کرتے رہیں گے ۔ عالمی سفارتکاری کا کوئی ایسا گوشہ نہیں جہاں انہوں نے لازوال نقوش نہ چھوڑے ہونگے ان کی سفارتکاریکا فن آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ بنارہے گا ۔ شہزادہ سعود الفیصل سعودی سفارتکاری کے معلم اول کی حیثیت سے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے اور ان کے افکار سے لوگ فیض پاتے رہیں گے ۔ مقامی شہریوں نے سماجی ویب سائٹ پر شہزادہ سعود الفیصل کے تاریخی ملفوظات ریکارڈ کئے ہیں ۔
Former Saudi foreign minister Saud al-Faisal dies
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں