تیستا ستلواد کے خلاف سی بی آئی نے مقدمہ درج کر لیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-09

تیستا ستلواد کے خلاف سی بی آئی نے مقدمہ درج کر لیا

نئی دہلی
پی ٹی آئی
گجرات فسادات میں احسان جعفری قتل کیس کی جانچ کو سپریم کورٹ تک لے جانیو الے غیر سرکاری تنظیم کی سربراہ تیستا ستلواد اور ان کے شوہر جاوید عالم کے خلاف سی بی آئی نے غیر ملکی فنڈز کے سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اس مقدمہ کا مطلب یہ ہے کہ سی بی آئی اب ستلواد اور ان کے شوہر سے پوچھ تاچھ کرسکتی ہے ، جو سٹیزنس فارجسٹس اینڈ پیس ، کے بانی ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک اور شخص کے خلاف سی بی آئی نے اس معاملہ میں مقدمہ درج کیا ہے ۔ اگر اس معاملہ میں تینوں خاطی پائے جاتے ہیں تو انہیں پانچ سال کی سزا ہوسکتی ہے ۔ حکومت نے قبل ازیں امریکہ کے فورڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے سب رنگ کمپونی کمیشن اینڈ پبلشنگ پرائیویٹ لمٹیڈ کو فنڈز کی منتقلی کے بارے میں سی بی آئی کو جانچ کا حکم دیا تھا اور 26جون کو فرم کے کھاتے منجمد کردئے گئے تھے ۔ذرائع نے بتایا کہ سب رنگ پبلیشنگ پرائیویٹ لمٹیڈنے2۔9لاکھ ڈالر کے عطیات وزارت داخلہ کی منظوری حاصل کئے بغیر حاصل کرتے ہوئے غیر ملکی عطیات سے متعلق قانون کی خلاف ورزی کی ہے ۔ حکومت گجرات نے قبل ازیں وزارت داخلہ سے کہا تھا کہ وہ اس معاملہ کا جائزہ لیں جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ فورڈ فاؤنڈیشن ستلواد کی جانب سے چلائی جانے والی این جی او کی مدد کرتے ہوئے ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کرنے کی کوشش کررہا ہے اور ملک کی داخلی معاملات میں مداخلت کررہا ہے ۔

CBI registers case against Teesta Setalvad for FCRA violation case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں