تلنگانہ تلگو دیشم کے ریونت ریڈی کو نوٹ برائے ووٹ اسکینڈل میں ضمانت منظور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-01

تلنگانہ تلگو دیشم کے ریونت ریڈی کو نوٹ برائے ووٹ اسکینڈل میں ضمانت منظور

حیدرآباد
پی ٹی آئی
ہائی کورٹ نے آج رقم برائے ووٹ اسکینڈل کے ملزمین ٹی ڈی پی ایم ایل اے ریونت ریڈی اور ان کے دو ساتھیوں کو مشروط ضمانت منظور کی ۔اڈوکیٹ جنرل رام کرشنا ریڈی اور ریونت ریڈی ، ہیری سیباسٹین اور ادے سمہا کے وکلا کی مباحث کی سماعت کرنے کے بعد جسٹس راجا الانگون نے تینوں ملزمین کو مشروط ضمانت عطا کی۔ عدالت نے کیس کی تحقیقات کررہی اے سی بی کے وکیل کی اس دلیل کومسترد کردیا کہ ضمانت منظور کی گئی تو ملزم ثبوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرسکتا ہے ۔ عدالت نے ریونت ریڈی کو حکم دیا کہ وہ محبوب نگر ضلع میں اپنے حلقہ اسمبلی کو رنگل سے باہر نہیں جاسکتے ۔ملزمین کو پانچ لاکھ روپے کی ضمانت ادا کرنے اور اپنا پاسپورٹ عدالت کے حوالے کرنے کا حکم دیا گیا ۔ انہیں مزید پوچھ گچھ کے لئے تحقیقاتی ایجنسی کو جب بھی ضرورت ہو اے سی بی کے لئے دستیاب رہنے کی بھی ہدایت دی گئی ۔ دریں اثناء محکمہ انسداد رشوت ستانی کیس کے تینوں ملزموں کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر کرنے کی تیاری کررہی ہے ۔ ریونت ریڈی کو31مئی کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ کونسل انتخاباتمیں ٹی ڈی پی امید وار کو ووٹ دینے کے لئے نامزد ایم ایل اے ایلویس اسٹیفنس کو رشوتدینے کی کوشش کررہے تھے ۔ ریونت ریڈی دیگر دو ملزمین کے ہمراہ یکم جون سے چرلا پلی سنٹرل جیل میں ہیں۔ ریونت ریڈی کو ضمانت ملنے کی خبر سن کر ٹی ڈی پی کے سینکڑوں کارکن اور ان کے اہل خانہ خوشی کے عالم میں جیل پہنچے ۔
حیدرآباد سے منصف نیوز بیورو کی علیحدہ اطلاع کے بموجب نوٹ برائے ووٹ اسکام میں گرفتار راے ریونت ریڈی کی چرلہ پلی جیل سے رہائی یکم جولائی تک ملتوی کردی گئی ۔ آج حیدرآباد ہائی کورٹ میں اے ریونت ریڈی کو شرائط کے ساتھ ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم شام تک بھی ضمانت کے شرائط کی عدم تکمیل کی وجہ سے رہائی ملتوی کردی گئی ۔ ریونت ریڈی کی ضمانت پر رہائی کو ایک روز کے لئے ملتوی کیے جانے سے تلگو دیشم قائدین و کارکنوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ تلگو دیشم پارٹی کی جانب سے ریونت ریڈی کو رہائی کے بعد زبردست ریالی کی شکل میں تلگو دیشم ہیڈ کوارٹرس این ٹی آرٹر سٹ بھون لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ پارٹی کارکن بڑے پیمانے پر چرلہ پلی جیل پہنچ چکے تھے اور اپنے قائد کا استقبال کرنے تیار تھے تاہم ضمانت پر رہائی کے متعلق عدالتی احکامات حاصل کرنے میں وکلا کی ناکامی نے انہیں مایوس کردیا ۔ تلگو دیشم پارٹی کی جانب سے ریونت ریڈی کو براہ چرلہ پلی ، مولا علی ، تارناکہ ، ودیا نگر، آر ٹی سی کراس روڈس ، امبیڈ کر مجسمہ، این ٹی آر گھاٹ سے این آئی آر بھون لے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا اب اس پروگرام پر یکم جولائی کو عمل کیا جائے گا۔

Cash-for-vote scam: High Court grants bail to Telangana TDP MLA A Revanth Reddy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں