جنگوں کی وجہ سے تین کروڑ بچے تعلیم سے محروم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-01

جنگوں کی وجہ سے تین کروڑ بچے تعلیم سے محروم

اوسلو
رائٹر
جنگوں کی وجہ سے دنیا بھر کے تین کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہوگئے ہیں اور حکومتوں کو اسکولوں کو محفوظ بنانے کے لئے سرمایہ کاری کرنی ہوگی ۔ اس کے لئے انٹر نیٹ کے استعمال کو بھی فروغ دینا ہوگا ۔ یہ بات ناروے کی وزیر اعظم ارنا سولبرگ نے کہی ہے ۔ وہ2030کے لئے نئے ترقیاتی مقاصد کی وکالت کرنے والے گروپ کی شریک چیئرمین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم پر زیادہ خرچ کرنے سے صحت ، معاشی ترقی اور عورتوں کی مساوات کو بھی فائدہ ہوگا ۔ انہوںنے عالمی پرائمری اسکول میں حاضری کے بارے میں کہا کہ اب بھی5۔8کروڑ بچوں کی کمی ہے۔ ان میں سے نصف تعداد ان علاقوں میں رہتی ہے جہاں لڑائیاں چل رہی ہیں ۔ لڑکوں کے مقابلے لڑکیاں پڑھائی سے زیادہ دور رہتی ہیں۔ ناروے 6اور7جولائی کو بچوں کی حالت بہتربنانے اور طالبان اور بوکو حرام جیسے گروپوں کے خطرے کو کم کرنے کے لئے ایک بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ ان مقاصد میں یہ بھی شامل ہوگا کہ اسکولوں کو لڑائیوں میں نشانہ (نہ) بنایاجاسکے اس کے طریقے تلاش کئے جائیں۔ بعض معاملوں میں جو اسکول اور یونیورسٹیاں متحمل ہوسکتی ہیں وہ انٹر نیٹ اور دیگر ٹکنالوجی کا استعمال پڑھا کر سیکوریٹی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی یہ بھی ہمیشہ اہم ہوتا ہے کہ آپ دہشت گردوں کے کہنے پر عمل نہ کریں ۔ معمول کی زندگی کی بحالی کے لئے لڑنا چاہتے ہیں تو پھر آپ کو اس میں شریک ہونا پڑے گا ۔ دسمبر میں طالبان جنگجوؤں نے پاکستانی شہر پشاور کے ایک ہائی اسکول میں134بچوں کو ہلاک کردیا تھا۔

Conflicts rob 30 million children of education: Norwegian PM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں