امریکہ میں کئی ملین ورکرس اوور ٹائم کے اہل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-01

امریکہ میں کئی ملین ورکرس اوور ٹائم کے اہل

واشنگٹن
رائٹر
امریکہ میں کئی ملین سے زائد امریکی ورکرس ایک مسودہ قائدہ کے تحت اوور ٹائم کے لئے اہل ہوں گے جس کا آج صبح وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے۔ بلومنگ نیوز نے اوباما انتظامیہ کے ایک عہدہ دار کے حوالہ سے یہ بات بتائی۔ جنہوں نے شناخت مخفی رکھنے کی شر ط پر ان سے بات چیت کی۔ ڈپارٹمنٹ آف لیبر استثنائی ملازمین کو اقل ترین تنخواہ میں اضافہ کرے گا جو ایک ہفتہ میں زائد از40گھنٹے کام کریں گے جس کے لئے ایک ہفتہ میں970ڈالر اوور ٹائم ادا کرنے کی ضرورت ہوگی یا ایک سال میں تقریبا50,3400ڈالر اوور ٹائم کے طور پر ادا کرنے ہوں گے ۔ 2016میں بلومبرگ نے کل کہا کہ کئی ملازمین اب ایک ہفتہ میں455ڈالر کی تھوڑی رقم کما رہے ہیں یا ایک سال میں23,660ڈالرس کمارہے ہیں ، ایسے ملازمین اوور ٹائم کیلئے اہل ہیں کیونکہ وہ منیجرس کے طور پر درجہ بند ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہ کی حدمیں اضافہ مزید15ملین ورکرس کو اوور ٹائم دستیاب بنائے گا ۔ بلومبرگ نے معاشی پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے نائب صدر راس ایس نہرے کی جانب سے لگائے گئے تخمینہ کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بات کہی جو ایک بائیں بازو کا ریسرچ ادارہ ہے جس کو یونینوں کی جانب سے فنڈس دئیے جاتے ہیں ۔ وہ کئی ملین ورکرس کے لئے ورک فیملی بیالینس کو ایک بہتری فراہم کرے گا ۔ اوور ٹائم میں کام کرنے والوں کے لئے چند زیادہ ادائیگی دے گا اور دیگر کی تنخواہ میں کسی تخفیف کے بغیر کام کے گھنٹوں میں کمی کرے گا۔ ایسنبرے نے اس ماہ کے اوائل میں رائٹر سے یہ بات کہی ۔ کانگریس کے کئی ریپبلکن ارکان نے کہا ہے کہ اوو ر ٹائم پروٹیکشن میں توسیع پیداوار میں رکاوٹ پیدا کرسکتی ہے ۔

Obama seeks overtime rules revamp that could help 5 million workers

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں