ای ویزا سہولت سے ڈیڑھ لاکھ بیرونی افراد کا استفادہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-02

ای ویزا سہولت سے ڈیڑھ لاکھ بیرونی افراد کا استفادہ

رشی کیش
پی ٹی آئی
ہندوستان کی جانب سے150ممالک کے لئے الیکٹرانک ویزا( ای۔ ویزا) متعارف کروانے اور دیگر اقدامات سے حکومت کو یقین ہے کہ ہندوستان سیاحوں اور سرمایہ کاروں کا پسندیدہ علاقہ بن جائے گا۔ معتمد سیاحت للت کے پنوار نے بتایا کہ سیاحت کا فروغ مودی حکومت کی ترجیحات میں مرکزی مقام کا حامل ہیں، اس کے لئے انہوں نے کئی ایک اقدامات کئے ہیں جس میں اسمارٹ شہروں اور میک ان انڈیا جیسے اقدامات بھی شامل ہیں ۔ پنوار نے بتایا کہ گزشتہ سات ماہ کے دوران150ممالک بشمول چین کے تقریبا1۔5لاکھ افراد کو مرکز کی جانب سے آن لائن الکٹرانک سفری ویزا سربراہ کی اگیا جو پچھلے کسی حکومت کے دوران ایسا نہیں کیا گیا تھا ۔ پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے پنوار نے کہا کہ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کس قدر ہندوستانی عوام کے ساتھ ہے، آپ خود اسے دیکھ سکتے ہیں اور یہاں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں ۔ اسمارٹ شہروں کے پراجکٹ بھی اس سلسلہ کی ایک کڑی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسمارٹ سٹیز کا پراجکٹ کے باعث سیاحت ملک کی ترقی، طرز زندگی ، تجارت اور سرمایہ کاری میں کو ہمہ رخی ترقی فراہم ہوگی ، اس سے دیگر ممالک کے عوام ہندوستان آئیں گے اور یہاں مختلف شعبوں میں ہندوستان کے استحکام کو دیکھیں گے اور یہاں سرمایہ کاری کریں گے۔

1.5 lakh people issued e-Visa in seven months

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں