دہلی کو ریاست کا درجہ دلانے ریفرنڈم کے مطالبہ میں شدت پیدا کرنے عاپ کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-08

دہلی کو ریاست کا درجہ دلانے ریفرنڈم کے مطالبہ میں شدت پیدا کرنے عاپ کا فیصلہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
دہلی کو ریاست کا درجہ دینے کے مطالبہ پر ریفرنڈم کروانے کے مطالبہ میں شدت پیدا کرتے ہوئے عاپ نے منگل کے دن کہا کہ وہ دہلی حکومت کے ساتھ اس کام میں مصروف ہے اور اپنے رضا کار کارکنوں کو بھی اس حساس مسئلہ کے حل کو تلاش کرنے میں مصروف بہ کار کرنے والی ہے ۔ نیز پارٹی نے دہلی کو ریاست کا درجہ دینے اور ریفرنڈم کروانے پر اٹھائے گئے استدلالوں کا جواب دینے کی بھی کوشش کی ۔ دہلی پارٹی یونٹ کنوینر دلیپ پانڈے نے ایک نیوز کانفرنس میں آج کہا کہ دہلی کو ریاست کا درجہ دلانا، پارٹی کے اہم ترین مطالبات کا حصہ ہے ، جس کا پارٹی نے دہلی عوام سے وعدہ کیا۔ پارٹی دہلی حکومت کے ساتھ اس وعدہ پر اٹل قائم ہے اور اس مسئلہ پر مصروف عمل ہے ۔ دنیا بھر میں قومی راجدھانیوں کی متعدد مثالیں ہیں ۔ کئی افراد کی جانب سے واشنگٹن ڈی سی کی مثال دی جاتی ہے ، لیکن وہ آسانی سے اس بات کو بھول جاتے ہیں کہ دہلی اسمبلی میں7پارلیمانی اراکین اور70اراکین اسمبلی ہیں جب کہ واشنگٹن ڈی سی میں کوئی بھی منتخبہ نمائندہ نہیں ۔ دونوں ممالک کا باہمی تقابل کرنا ایسے ہی ہے جیسے سیب اور سنتروں کو مساوی قرار دیاجائے ۔ پارٹی کی جانب سے رضا کار کارکنوں کو اس مسئلہ پر مصروف بہ کار کردیا گیا ہے جو رائے عامہ کی حمایت اکٹھا کرنے میں مدد کریں گے اور مرکزی حکومت پر بھی دباؤ ڈالیں گے ۔

Aam Aadmi Party intensifies demand for referendum on full statehood for Delhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں