یوم یوگا تقریب میں شرکت لازمی نہیں - مرکزی حکومت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-09

یوم یوگا تقریب میں شرکت لازمی نہیں - مرکزی حکومت

نئی دہلی
پی ٹی آئی
کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ کے بشمول مختلف اقلیتی گروپس کی جانب سے اسکولوں میں یوگا کی لازمی جماعتوں کی مخالفت کے درمیان حکومت نے آج کہا ہے کہ بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر21جون کو پروگراموں میں شرکت لازمی نہیں ہے۔ تاہم مملکتی وزیر آیوش شری پدیسو نائک نے کہا کہ یوگا کامذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ آیوشکی وزارت یوم یوگا سے متعلق پروگراموں کی ذمہ دارہے ۔ راج پتھ پر ہونیو الے پروگرام کے انتظامات کا جائزہ ل ینے کے بعد نائک نے کہا کہ یہ پروگرام لازمی نہیں ہے اور اس کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب سے درخواست کرتے ہیں کہ یہ ملک کے ہر شخص کے لئے ایک موقع ہے کہ وہ دنیا کے سامنے ہماری قدیم وراثت کو پیش کریں ۔ اس پہل کا کسی بھی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ اس سے ہمارے ملک کا سر فخر سے اونچا ہوگا ۔ اس دوران ایک بیان میں کہا گیا کہ یوم یوگا پر21جون کو ایک بڑی تقریب میں شرکت کے لئے 152بیرون مشنس کے سفارتکاروں کو مدعو کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہر سفارتی مشن کو راج پتھ پر صبح 7:30بجے ہونیوالی تقریب میں شرکت کے دعوت نامے بھیجے گئے ہیں ۔

Yoga Day: Participation not mandatory, says govt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں