تلنگانہ کے سرکاری جونیر کالجوں میں مفت تعلیم مفت کتابیں - ڈپٹی چیف منسٹر سری ہری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-25

تلنگانہ کے سرکاری جونیر کالجوں میں مفت تعلیم مفت کتابیں - ڈپٹی چیف منسٹر سری ہری

حیدرآباد
اعتماد نیوز
ریاست تلنگانہ کے تمام سرکاری جونیر کالجس میں طلبہ کو مفت تعلیم فراہم کی جائے گی ۔ اردو، انگریزی، اور تلگو میڈیم کی تمام نصابی کتابیں مفت فراہم کی جائیں گی جس سے بورڈ آف انٹر میڈ یٹ تلنگانہ پر پندہ کروڑ روپے سے زائد کا مالی بوجھ عائد ہوگا۔ ڈپٹی چیف منسٹر اور وزیر تعلیم کے سری ہری نے میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کے دوران یہ بات بتائی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاستکو خواندہ ریاست میں تبدیل کرنا تلنگانہ راشٹر سمیتی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے تحت ریاست کے تمام سرکاری جونیر کالجس میں مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ نصابی کتابوں کی مفت سربراہی عمل میں لائی جائے گی ۔ سال 2014-15کے داخلوں کی آخری تاریخ 31جولائی مقرر ہے ۔ اس کے علاوہ تمام کالجس و طلبا کی سہولت کی خاطر ریاست وتلنگانہ کی جانب سے ایک ویب سائٹww۔tsbie۔cgg۔gov۔inشروع کی گئی ہے جس کے تحت طلبا اپنے مارکس میمو، اہلیت کے تصدیق نامے مائگریشن سرٹیفکیٹ یا اسف کے مساوی سرٹیفکیٹ، ڈپلیکیٹ مارکس میمو، ڈپلیکیٹ پاس سرٹیفکیٹ ، حاضری سے مستثنیٰ صداقت نامہ ، جوابی بیاض کی کاپی۔ نمبرات کی دوبارہ گنتی ، گروپ کی تبدیلی کی اجازت، میڈیم کی تبدیلی کی اجازت، دوسری زبان کی تبدیلی کی اجازت، ٹرانسفر سرٹیفکیٹ وغیرہ کے لئے آن لائن درخواست داخل کرسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ نئے خانگی جونیر کالج کے قیام، مسلمہ حیثیت کی برقراری ، مزید نئے ایڈیشنل سکشن کی اجازت ، جونیر کالج کے نام کی تبدیلی ، مقام کی تبدیلی ، سوسائتی یا انتظامیہ کی تبدیلی یا مخلوط تعلیم میں تبدیلی ، آن لائن داخلہ کی معلومات ، امتحان فیس کی وصولی وغیرہ کے لئے آن لائن درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں ۔ حکومت کی طرف سے ریاستی سطح پر تمام سرکاری جونیر کالجس میں انفراسٹرکچر، لائبریری، کمپیوٹر لیاب، سائنس لیاب وغیرہ کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔ اس کے علاوہ کنٹراکٹ طرز پر خدمات انجام دینے والے جونیر کالجس کے لکچرسس کو مستقلکیاجائے گا۔ مزید نئے تقررات عمل میں لائے جائیں گے ۔ تعلیم کو موثر اور معیاری بنایاجائے گا ۔ اس کے علاوہ جونیر کالج کے لکچررس کے لئے خصوصی ٹریننگ و تربیت اور ینٹیشن پروگرامس، منعقد کئے جائیں گے۔ معیار تعلیم کو بلند کرتے ہوئے قومی سطح پر ریاست کو اول مقام دلوایاجائے گا۔ اس موقع پر پرنسپال سکریٹری برائے تعلیم ریاست تلنگانہ آچاریہ، بی آئی ای کے سکریٹری و کمشنر اے اشوک ، ایم اے مقتدارسکریٹری بی آئی ای ویرا بھدریا مشیر تعلیم ریاست تلنگانہ کے علاوہ دیگر عہدیدارموجود تھے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ رشوت خوری کا خاتمہ کرنے کی غرض سے بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے تما م سہولتیں آن لائن کردی گئی ہیں جس سے طلبہ اور خانگی کالجس کے ذمہ دار استفادہ کرسکیں گے ۔

TS to offer free education in government junior colleges

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں