پینے کے پانی اور اسکولوں میں بیت الخلا تعمیر کے پروگرام کا جائزہ اجلاس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-10

پینے کے پانی اور اسکولوں میں بیت الخلا تعمیر کے پروگرام کا جائزہ اجلاس

نئی دہلی
یو این آئی
وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ پانی بچانے کے کام کو پانی دستیاب کرانے والے سبھی اقدامات میں اہم ترین جزو کی حیثیت دی جانی چاہیے۔ دیہی علاقوں میں پینے کے پانی کے قومی پروگرام کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارتی تقریر میں وزیراعظم نے کہا کہ دیہی علاقوں کی منصوبہ بندی کے وقت جانوروں اور دیگر متعلقہ ضروریات کے لیے پانی کی ضرورت کا ایک واضح ضابطہ وضع کیا جانا چاہیے۔
اس اجلاس میں سوچھ ودیالیہ (مدارس میں بیت الخلا تعمیر) پروگرام کے کام کاج کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ مختلف ریاستوں کے اسکولوں میں بیت الخلا کی تعمیر کی موجودہ نوعیت سے وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق بعض ریاستوں میں یہ تعمیراتی کام اپنی صد فیصد تکمیل کے قریب ہیں۔
وزیراعظم نے عوامی اور خانگی شعبہ کے اداروں کی جانب سے دئے گئے نشانوں کی تکملی کے خلا کو دیکھتے ہوئے ہدایت کی کہ ان امور پر بھی فوری طور سے توجہ کی جائے تاکہ یہ تنظیمیں بھی ایک مقررہ مدت میں اپنے تعمیراتی منصوبے مکمل کر سکیں۔

Toilets in schools: PM Modi wants target met

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں