تلنگانہ میں صنعتوں کی حوصلہ افزائی حکومت کی ترجیحات میں شامل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-24

تلنگانہ میں صنعتوں کی حوصلہ افزائی حکومت کی ترجیحات میں شامل

حیدرآباد
اعتماد نیوز
تلنگانہ میں سرمایہ کاروں کے لئے بہترین مواقع دستیاب ہیں ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے صنعتوں کی حوصلہ افزائی کو ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے صنعت کاروں اور تاجرین سے خواہش کی کہ تلنگانہ کیت رقی میں حصہ لیں اور یہاں صنعتیں قائم کرتے ہوئے نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ لیں بلکہ مقامی افراد کو روزگار فراہم کریں ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج سکریٹریٹ میں17نئی صنعتوں کے تلنگانہ میں قیام کے سلسلہ میں اجازت نامے سرمایہ داروں کے حوالے کئے ۔ سکریٹریٹ میں اس سلسلہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ریاستی وزراجے کرشنا راؤ ، کے ٹی راما راؤ، ٹی سرینواس ریڈی، ٹی ناگشیور راؤ، ڈپٹی اسپیکر پدما دیویندر ریڈی اور دیگر منتخبہ نمائندے شریک تھے ۔چیف منسٹر نے اس موقع پر جملہ17کمپنیوں کو اجازت نامے حوالے کئے جس میں نو یونٹس پہلی مرتبہ قائم کئے جارہے ہیں جب کہ مابقی یونٹس توسیعی صنعتی سر گرمیوں کے تحت اضافی یونٹس کے قیام سے متعلق ہیں ۔1501کروڑ روپے پر مشتمل ان 17یونٹس کے ذریعہ تقریبا3317افراد کو روزگار کی فراہمی متوقع ہے۔12جون کو چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤکی جانب سے صنعتی پالیسی کے اعلان کے موقع پر آئی ٹی سی نے میدک میں فوڈ پراسیسنگ یونٹ کے قیام کا اعلان کیا تھا ، آج سکریٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں آئی ٹی سی کو میدک میں774کروڑ روپے مالیتی فوڈ پراسیسنگ کے قیام کی اجازت دی گئی جس کے ذڑیعہ تقریبا1400افراد کو روزگار حاصل ہوگا ۔ آج کی تقریب میں برقی پیداوار کی5کمپنیوں کو اجازت دی گئی جس میں سے تین محبوب نگر کی۔ تلنگانہ میں سرمایہ کاری کے لئے آگے آنے پر چیف منسٹر نے ان کمپنیوں کا شکریہ ادا کیا اور حکومت کی جانب سے ممکنہ اشتراک و تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ کمپنیوں کی آمد سے نہ صرف تلنگانہ میں سرمایہ کاری ہوگی بلکہ بے روز گار نوجوانوں کو روزگار فراہم ہوگا ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ عام طور پر سرمایہ کاروں کو اپنی صنعتوں کے قیام کے لئے مشکلات ہوتی ہیں انہیں در در چکر لگانا پڑتا ہے اور دیگر بنیادی سہولتیں جیسے برقی، پانی، سڑکیں دستیاب کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں ۔ حکومت سنگل ونڈو کے ذریعہ تمام درکار اجازت نامے فراہم کررہی ہے ۔ برقی، پانی اور سڑک کے علاوہ دیگر بنیادی سہولتیں حکومت فراہم کررہی ہیں۔ حکومت کی جانب سے تلنگانہ کو صنعتوں کے مرکز میں تبدیل کرنے کا منصوبہ ہے۔ ریاست کو سنہرے تلنگانہ میں تبدیل کرنے کا مقصد ہے

Telangana govt sets record with new industrial policy, 17 industrial units get approval letters

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں