تلگو دیشم حکومت کی کارکردگی - پروگریس رپورٹ کی اجرائی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-01

تلگو دیشم حکومت کی کارکردگی - پروگریس رپورٹ کی اجرائی

حیدرآباد
یو این آئی
آندھرا پردیش کانگریس کمیٹی نے آج کہا کہ چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے کرپشن کے معاملہ میں 100میں سے200نشانات حاصل کیے ہیں ۔ لیکن الیکشن کے اصل وعدوں کی تکمیل میں ان کے حصہ میں صفر آیا ہے ۔ صدر اے پی سی سی این رگھو ویر ا ریڈی نے حکومت کی پروگریس رپورٹ جاری کی جو8جون کو اپنا پہلا سال مکمل کررہی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ تلگو دیشم پارٹی نے2014کے الیکشن میں600وعدے کئے تھے جن میں صرف18پورے ہوئے۔ رپورٹ میں نائیڈوکے اصل انتخابی وعدہ تمام کسانوں کے قرض کی غیر مشروط معافی پر100میں سے7نمبر دیے گئے ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اس کے لئے87ہزار کروڑ روپیوں کی ضرورت ہے لیکن حکومت نے صرف7ہزار کروڑ روپے جاری کئے ۔ نائیدو نے کسانوں کو قرض کی ٹوپی پہنا کر اس کے ساتھ مذاق کیا ہے ۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ آروگیہ شری ہیلتھ انشورنس اسکیم تعطل میں رکھ دی گئی اور اس کے بجائے خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کو این ٹی آر ہیلتھ کارڈ جاری کیے گئے۔ یہ اسکیم چندرا بابو نائیڈو کے خسر اور تلگو دیشم کے بانی این ٹی آر کے نام سے موسوم ہونے کے باجود آگے ہی نہیں بڑھ سکی۔ رپورٹ میں اس معاملہ میں حکومت کو100میں سے صفر نمبر دیے گئے ۔ ایک اور شعبہ جہاں حکومت کو صفر نمبر دئیے گئے۔ ایک اور شعبہ جہاں حکومت کو صفر نمبر دئیے گئے وہ بیلٹ شاپس کا ہے۔8جون اقتدار سنبھالتے وقت نائیدو نے ایک فائل پر دستخط کئے تھے جب کہ اسے بر عکس بیلٹ شاپس کا دائرہ پھیلتا جارہا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ حکومت نے دلتوں کو بلا سودی قرضض کے وعدے پر بھی صفر نشانات حاصل کیے۔ مسلمانوں اور قبائلیوں کی بھلائی کے معاملہ میں بھی بر سر اقتدار تلگو دیشم حکومت کے حصہ میں صفر آیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اب یہ پوری طرح واضح ہوگیا کہ مسلمان اور قبائیلی ، حکومت کے لئے اہم نہیں رہے ۔ اس کی وجہ حکومت پر بی جے پی اور کارپوریٹ اداروں کا بڑھتا اثر ہے ۔ اس بات کی وضاحت کیسے کی جاسکتی ہے کہ ریاست کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نائیڈو کی کابینہ میں مسلم فرقہ قبائلیوں کا ایک بھی وزیر نہیں ہے ۔ پروگریس رپورٹ میں نائیدوکو نشانہ تنقید بنایا گیا کہ انہوں نے آندھرا پردیش کو خشک سالی سے پاک ریاست بنانے کا بارہا وعدہ کیا لیکن اسے نظر انداز کردیا ۔ حکومت نے گزشتہ ایک سال میں خشک سالی متانے کے لئے کچھ بھی نہیں کیا۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اس بار بھی اوسط سے کم بارش ہوگی ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ حکومت اس بار بھی کسانوںکو بچانے کے لئے کچھ کرے گی یا نہیں یہ پریشانی کی بات ہے۔ رگھوویرا ریڈی نے کہا کہ ہم ریاست میں کہیں بھی عام بحث کے لئے تیار ہیں۔ ہم نائیدو کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ بحث میں حصہ لینے پر آمادہ ہوجائیں ۔ صدر اے پی سی سی نے کہا کہ کانگریس پارٹی اس پروگریس رپورٹ کو عوام میں گشت کرائے گی تاکہ تلگو دیشم حکومت بے نقاب ہوجائے ۔ ہم عوام کو بتائیں کہ نائیڈو کس طرح شاہانہ انداز سے انہیں دھوکہ دے رہے ہیں ۔

TDP government's performance Progress report

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں