گجرات فساد کے نمونے کو ہریانہ میں دہرایا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-01

گجرات فساد کے نمونے کو ہریانہ میں دہرایا گیا

نئی دہلی
ایجنسیاں
ہریانہ کے ولبھ گڑھ تحصیل میں25مئی کو جو کچھ ہوا وہ اچانک نہیں ہوا یہ دعویٰ ایک سماجی تنظیم"انہد" نے کیا ہے جس کی ٹیم نے جمعہ کے روز دیہات کا دورہ کیا تھا۔ ریسڈنٹ کمشنر کو ہریانہبھون میں چار صفحات پر مشتمل میمورنڈم میں دہلی کے معروف سماجی کارکنان نے کہا کہ اٹالی ایک چھوٹا سا دیہات ہے جہاں150مسلم گھرانے رہتے ہیں۔ لٹیروں کے لئے ان مسلم گھرانوں کی شناخت کرنا آسان بات تھی۔2002کا گجرات پیٹرن چھوٹے پیمانے پر یہاں دہرایا گیا ۔ 25مئی کی شام ہندو اکثریتی فرقہ کی جانب سے مسلمانوں پر حملوں کے بعد وہاں سے فرار تقریبا80مسلمانوں نے ہریانہ بھون کے باہر احتجاج کیا ۔ ان کی تائید کرنے کے لئے شہر کے معروف سماجی کارکنان دوپہر کی کڑی دھوپ میں وہاں پہونچے ۔ دو درجن سے زائد امعروف سماجی کارکنان اور سیاسی قائدین بشمول شبنم ہاشمی( انھد) علی انور انصاری(جے ڈی یو) رمضان چودھری، اسعد اشرف، اپوروانند، نوید حامد، سنجے شرمااور محمد عامر دستخط شدہ میمورنڈم ریسڈنٹ کمشنر کو دیا گیا اس محضر میں نہ صرف اس واقعہ کی مذمت کی گئی بلکہ واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا گیا ساتھ ہی اس بات کو یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا گیا کہ تشدد مزید علاقوں میں نہ پھیلنے پائے ۔

Pattern of Gujarat 2002 riots replicated on smaller scale in Haryana

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں