سمرتی ایرانی کے خلاف شکایت سماعت کے لئے قبول - دہلی عدالت کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-25

سمرتی ایرانی کے خلاف شکایت سماعت کے لئے قبول - دہلی عدالت کا فیصلہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی کے لئے ایک نئی مشکل اس وقت آن پڑی جب دہلی کی ایک عدالت نے ان کے خلاف شکایت کو سماعت کے لئے قبول کرتے ہوئے سمن کی اجرائی سے قبل شہادت کے ریکارڈ کے لئے28 اگست کی تاریخ مقرر کی ہے ۔ یہ شکایت ایرانی کی تعلیمی قابلیت کے بارے میں غلط معلومات فراہم کرنے سے متعلق ہے ۔ مجسٹریت نے کہا کہ شکایت ہذا کا معاملہ دائرہ کار میں پیش کیا گیا ہے ۔ اس پر توجہ دی جاتی ہے۔ معاملہ پر ماقبل اجرائی سمن سماعت کے لئے28اگست کی تاریخ مقرر کی جاتی ہے ۔ اسمرتی ایرانی کے خلاف شکایت فری لانس قلمکار احمر خان نے درج کروائی جس میں کہا کہ ایرانی نے لوک سبھا اور راجیہ سبھا انتخابات کے ضمن میں الیکشن کمیشن کو دئیے گئے اپنے حلف ناموں میں تعلیمی قابلیت کی غلط معلومات فراہم کی ہیں۔ عدالت نے اس معاملہ پر شکایت کے دائرہ اختیار اور اس پر توجہ دینے یا نہ دینے پر غور کرتے ہوئے یکم جون کو احکام محفوظ رکھے تھے۔ سینئر وکیل کے کے منان نے خان کی پیروی کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ایرانی نے اپریل2014کے لوک سبھا انتخاباتمیں کہا کہ انہوں نے1996میں دہلی یونیورسٹی سے بی اے کی تکمیل کی جب کہ گجرات سے راجیہ سبھا کے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے11جولائی2011کو داخل کردہ ایک اور حلف نامہ میں کہا کہ ان کی اعلیٰ ترین تعلیمی قابلیت اسکول آف کرسپانڈنس ، دہلی یونیورسٹی سے بی کام پارٹ۔I ہے۔ شکایت میں الزام لگایا گیا کہ16اپریل2014کو لوک سبھا انتخابات کے لئے حلقہ امیٹھی سے پرچہ نامزدگی کے ساتھ داخل کردہ حلف نامہ میں ایرانی نے کہا کہ انہوں نے اسکول آف اوپن لرننگ، دہلی یونیورسٹی سے بی کام پارٹIمکمل کیا۔ شکایت کنندہ نے کہا کہ مذکورہ حلف ناموں سے ثابت ہوتا ہے کہ سمرتی ایرانی کی ان میں سے کوئی ایک تعلیمی قابلیت ہی درست ہے۔ تعلیمی قابلیت کے اختلاف بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے اپنی غیر منقولہ جائیدادوں اور دیگر تفصیلات کے بارے میں بھی غلط یا جھوٹے بیانات دئیے ہوں ۔ اس کے علاوہ اس غلط بیانی کے ذریعہ وہ قانون عوامی نمائندگی1951کی دفعہ125Aکی خلاف ورزی کی مرتب ہوئی ہیں ۔

Smriti Irani degree row: Court says plea maintainable, next hearing on August 28

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں