بی جے پی میں سینئر قائدین نظر انداز - یشونت سنہا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-25

بی جے پی میں سینئر قائدین نظر انداز - یشونت سنہا

ممبئی
پی ٹی آئی
بی جے پی کے سینئر قائد یشونت سنگھ نے آج کہا کہ تمام ایسے افراد جو75سال کے ہوگئے ہیں26مئی2014کو برین ڈیڈ قرار دئیے جاچکے ہیں ۔ وزیر اعظم نریندر مودی پر اعتراض کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ75سال یااس سے زائد عمر کے تمام قائدین کو مرکزی کابینہ سے دور رکھا گیا ہے۔ کل یہاں صنعتوں سے متعلق ایک تقریب کے بعد میڈیا کے ارکان نے ان سے پوچھا کہ آیا نریندر مودی اور ڈاکٹر منموہن سنگھ کی حکومت میں کیا فرق ہے تو انہوں نے کہا کہ چراغ پایشو نت سنہا نے جنہوں نے واجپائی اور چندر شیکھر حکومت مین وزارت فینانس اور وزارت داخلہ کے قلمدان سنبھالا تھا۔ کہا کہ بی جے پی میں سینئر قائدین کو نظر انداز کردیا گیا ہے ۔ سنہا نے مودی کی پسندیدہ اسکیم میک ان انڈیا کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میک ان انڈیا پہلے اور باقی ہندوستان اس کی پیروی کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں بھی ان افراد میں شامل ہوں جنہیں برین ڈیڈ کردیا گیا ہے ۔ یشونت سنہا نے کے فرزند جینت سنہا مودی وزارت میں مملکتی وزیر فینانس ہیں۔ جھار کھنڈ سے تعلق رکھنے والے عمر کے80ویں دہے میں یشونت سنہا بی جے پی کے ان اعلیٰ قائدین ایل کے اڈوانی، مرلی منوہر جوشی میں صف میں شامل ہیں جس میں جنہیں مودی کابینہ میں جگہ نہیں دی گئی ہے۔ تاہم اڈوانی اور جوشی کو بی جے پی کی، مارک درشک راستہ بتانے والی ٹیم کارکن بنایا گیا ہے ۔ حالیہ عرصہ میں مرلی منوہر جوشی نے گنگا کی صفائی سے متعلق، نمی گنگا پراجکٹ ، پر مودی یہ کہتے ہوئے تنقید کی تھی کہ گنگا کی کبھی صفائی نہیں کی جاسکے گی ۔ یشونت سنہا نے اپنے دو ر وزارت فینانس کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا میک ان انڈیا پر تنقید کی اور کہا کہ سڑکوں کی تعمیر کے لئے بھاری مشنری سے چھوٹا کام لیاجارہا ہے کیونکہ حکومت سمجھتی ہے کہ سڑکوں کی تعمیر سے معیشت سدھر جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ میک ان انڈیا میک ان انڈیا کی اتباع کرے گی۔

BJP leadership declared all leaders above 75 as 'brain dead': Yashwant Sinha

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں