بمبئی ہائی کورٹ کا فیصلہ مذہبی بنیادی حقوق میں مداخلت - شیو سینا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-30

بمبئی ہائی کورٹ کا فیصلہ مذہبی بنیادی حقوق میں مداخلت - شیو سینا

ممبئی
پی ٹی آئی
بمبئی ہائی کورٹ کے حالیہ فیصلہ پر جس میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر عارضی پنڈال تعمیر کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے، کو مذہبی بنیادی حقوق میں مداخلت قرار دیتے ہوئے شیو سینا نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ فیصلہ کسی پاکستانی عدالت سے آیا ہے ۔ تہواروں کے دوران صوتی آلودگی کے خلاف بمبئی ہائی کورٹ میں داخل کی گئی مفاد عامہ کی ایک درخواست پر عدالت نے گزشتہ ہفتہ رولنگ دی تھی کہ کوئی بھی شہری یہ دعویٰ نہیں کرسکتا کہ سوائے ایک مقررہ مقام عبادت کے کسی بھی مقام پر یا کہیں بھی عبادت کرنے کو بنیادی حق قرار نہیں دیاجاسکتا۔ شیو سینا نے اپنے ترجمان اخبار، سامنا کے ادارتی صفحہ میں لکھا کہ اس فیصلے کو سننے کے بعد عوام نے غلط فہمی میں اس فیصلہ کو پاکستانی عدالت کا فیصلہ خیال کررہے ہیں کیونکہ ہندوؤں پر ان کے تہواروں کے دوران اس طرح کی تحدیدات پاکستانی عدالت کی جانب سے لگائی جاتی ہے ۔ شیو سینا نے لکھا کہ کسی بھی شہری نے یہ شکایت نہیں کی کہ فیسٹیول کے دوران صوتی آلودگی پیدا ہورہی ہے ، کسی کے کان کو نقصان نہیں پہ نچا ، کسی کو سانس لینے میں تکلیف پیش نہیں آئی اور نہ کسی کی نیند میں خلل پڑا ہو ۔ اگر کوئی صوتی آلودگی پر بات کرتا ہے تو اسے ممبئی کے بھینڈی بازار اور مہاہم علاقوں کی مساجد سے لاؤڈ اسپیکر کو ہٹانا چاہئے۔ شیو سینا نے کہا کہ عید میلاد و تقاریب کے موقع پر صوتی آلودگی کی سطح120نشانات پر پہنچ جاتی ہے تب کوئی بھی صوتی آلودگی کی پیمائش نہیں کرتا ۔ فیسٹول کے دوران تحدیدات عائد کرنا کسی سے خوش ہونے کے مواقع چھین لینے کے مترادف ہے ۔ شیو سینا نے کہا کہ ملک کی عوام قیمتوں مین شدید اضافہ، بیروزگاری، بد عنوانی میں پھنسی ہوئی ہیں، اس دوران ان کے لئے خوشی کے بہت ہی کم مواقع آتے ہیں ۔ شیو سینا نے کہا کہ عدالتوں کو چاہئے کہ سیاسی اور مذہبی ریمارکس جاری کرتے ہوئے حکومت کے حقوق کو نہ چھینے ، عدالت، عوام کی منتخبہ حکومت پر حملہ نہ کرے ۔

Shiv Sena slams Bombay High Court order banning erection of pandals on roads

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں