قاہرہ میں سیسی حکومت کا وکیل کار بم دھماکہ میں ہلاک - عدلیہ پر پہلا بڑا حملہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-30

قاہرہ میں سیسی حکومت کا وکیل کار بم دھماکہ میں ہلاک - عدلیہ پر پہلا بڑا حملہ

قاہرہ
رائٹر
مصری حکومت کا اعلیٰ ترین وکیل ہشام برکات آج ایک کار بم دھماکہ میں ہلاک ہوگیا ۔ قومی دارالحکومت قاہرہ کے ضلع ہیلیو پولیس میں سیسی حکومت کے استغاثہ ہشام برکات کے موٹروں کے قافلہ کو نشانہ بناتے ہوئے کار بم دھماکہ کیا گیا جس میں برکات شدید زخمی ہوگیا اور بعد میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ وزیر انصاف احمد الزند نے اے ایف پی کو بتایا کہ برکات نے ہاسپٹل میں دم توڑ دیا ہے۔ وہ اس حملہ میں شدیدزخمی ہوگیا تھا ۔ طبی ذرائع نے بھی اس کی موت کی توثیق کی ہے ۔ قبل ازیں رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ برکات شدید زخمی ہوگیا اور اس کے جسم میں خون پھیل گیا ہے ۔ النوزہ ہاسپٹل میں اس کی سرجری کی گئی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ قبل ازیں اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ مصر کا سرکاری وکیل آج ایک کار بم دھماکہ میں زخمی ہوگیا۔عدلیہ ، سیکوریٹی اور عدالتی ذرائئع نے بتایا کہ کار بم دھماکہ کے ذریعہ ان کے قافلہ کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے گھر سے روانہ ہوئے۔ ذرائع نے ابتدا میں کہا کہ کار بمبارنے قافلہ میں اپنی گاڑی گھسا دی ۔ تاہم بعد میں کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ایک کار کو دور سے ریموٹ کے ذریعہ دھماکہ سے اڑایا گیا۔ اس واقعہ میں دو شہری اور دو پولیس ملازمین بھی زخمی ہوئے ۔ قاہرہ میں عدلیہ پر حملہ کا یہ پہلا بڑا واقعہ ہے۔ صدرعبدالفتاح السیسی کی مخالفت کرنے والے اسلام پسند جنگجوؤں کی جانب سے ججوں اور دیگر عہدہ دار پر حملوں کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ اخوان المسلمون کے رہنماؤں کو دی جانے والی بھارئی بھرکم سزاؤں سے وہ بر ہم ہیں۔ معاون سرکاری وکیل زکریہ عبدالعزیز نے کہا کہ آج کا حملہ ہشام برکات کو قتل کرنے کی کوشش تھا۔ انہوں نے بتایا کہ برکات جیسے ہی ہیلی پولیس میں اپنے مکان سے دفتر کے لئے نکلے، ایک کار زبردست دھماکہ سے پھٹ پڑی ۔ برکات کس حد تک زخمی ہوئے ہیں اس کی تفصیل فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی ۔ ایک کم معروف تنظیم جی پی آر نے حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔ وزارت داخلہ کے ترجمان حسام عبدالغفار نے کہا کہ ڈاکٹرس نے ہمیں بتایا ہے کہ برکات کی حالت مستحکم نہیں ہے ۔ ان کا آپریشن کیا گیا ہے ۔ ان کے کندے پر گہرا زخم آیا اور ہڈی ٹوٹ گئی، ناک میں بھی فریکچر کا شبہ ہے۔ عینی شاہدین نے کہا کہ دھماکہ اس قدرطاقتورتھا کہ قریبی مکانات کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ غئے ۔ اس سے زبردست دھواں اٹھا اور اس کے قریب کئی تباہ کاریں دیکھی گئیں ۔ حملہ کی ذمہ داری قبول کرنے گروپ کی جانب سے کل ایک ویڈیو، ججوں کا صفایا، کے عنوان سے جاری کرتے ہوئے دیکھا گیا جس میں ایک بندوق بردار کو ایک گاڑی پر فائرنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا جس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس میں جج سفر کررہے تھے ۔ یاد رہے کہ شمالی سینائی شہر میں گزشتہ ماہ3ججوں کو گولی ماردی گئی تھی۔

Cairo car bomb kills Egypt's top prosecutor Hisham Barakat

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں