روس اور سعودی عرب کے درمیان نیوکلیر معاہدہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-24

روس اور سعودی عرب کے درمیان نیوکلیر معاہدہ

دبئی
پی ٹی آئی
روس اور سعودی عرب نے پر امن مقاصد کے لئے نیو کلیر توانائی کے شعبہ میں اشتراک کے معاہدہ پر پہلی مرتبہ دستخط کئے ہیں ۔ روس اور سعودی عرب کے تعلقات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قانونی بنیاد پر دونوں ملکوں کے مابین نیو کلیر توانائی کے شعبہ کے وسیع تر رینج میں اشتراک ہوگا ، جن میں نیو کلیر برقی ریکٹرس کی تعمیر نیو کلیر ایندھن کی گردش کی سہولت بشمول، نیو کلیر پاور پلانٹس اور ریسرچ ری ایکٹرسشامل ہیں۔ یہاں جاری کردہ ریلیز کے بموجب معاہدہ میں نیو کلیر ایندھن کا خرچ اور ریڈیو ایکٹیو ناکارہ اشیا،ریڈیو ایسوٹوپس کی پیداوار اور صنعت و میڈیسن اور زراعت میں ان کا اطلاق شامل ہے۔روس میں گزشتہ ہفتہ سینٹ پیٹرس برگ انٹر نیشنل اکنامک فورم( ایس پی آئی ای ایف) کے دوران معاہدہ پر دستخط ہوئے ۔ دستاویزات پر دونوں حکومتوں کی جانب سے جنرل ڈائرکٹر آف اسٹیٹ کارپوریشن روسٹم سینئر جی کرپیکو اور صدر کنگ سٹی فارمااٹامک اینڈ رینویبل انرجی ہاشم عبداللہ یمنی نے دستخط کئے ۔ اس میں یہ بھی منصوبہ ہے کہ ماہرین وہ سائنس او ر ٹکنالوجی سے متعلق معلوماتی سیمیناروں کا اہتمام کیاجائے ۔ علاوہ ازیں سمپوزیم، سائنٹفک اور ٹکنیکل ماہرین کی تعاون کے ساتھ تیاری عمل میں لائی جائے ۔ یہ تمام اسی وقت ممکن ہوسکاجب پہلی بار روس، سعودی عرب کے تعلقات کی تاریخ میں معاہدہ پر دستخط ہوئے۔ یہ بات بیان میں کہی گئی ۔ حقیقتاًانہوں نے اپنی دلچسپی دکھانے کے لئے کیا ہے اور یہ ہمارے لئے بھی دلچسپی کا باعث ہے ۔ یہ بات کریانکو نے بتائی۔سعودی عرب کے پاس تا حال نیو کلیر پاور پلانٹ نیو کلیر توانائی کو فروغ نہیں دیا ہے تاہم ملک نیو کلیر توانائی کو فروغ دینے کا منصوبہ ہے ۔ جمعرات کے روز سعودی عرب نے روس کے ساتھ چھ معاہدوںپر دستخط کئے جن میں جوہری ٹیکنالوجی کے پر امن استعمال کا معاہدہ بھی شامل تھا۔ سعودی عرب تیل کو بر آمد کرنے والے ممالک میں سر فہرست ہے جب کہ روس اوپیک ممالک کا حصہ نہ ہونے کے باوجود عالمی منڈی میں تیل برآمد کرنے والا دوسرابڑا ملک ہے ۔

Russia and Saudi Arabia ink nuclear energy agreement pact for first time

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں