مصر میں سید قطب حسن البنا یوسف القرضاوی کی کتابوں پر پابندی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-24

مصر میں سید قطب حسن البنا یوسف القرضاوی کی کتابوں پر پابندی

قاہرہ
رائٹر
اخوان فوبیکا شکار مصرکی موجودہ فوج نواز السیسی حکومت نے اعتدال پسند مذہبی جماعت اخوان المسلمون کی صف اول کی قیادت کو پابند سلاسل کرنے کے بعد اب تنظیم کے لٹریچرپر بھی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ قاہرہ وزارت اوقاف و مذہبی امور نے اپنا ایک سابقہ حکم نامہ دوبارہ جاری کیا ہے جس میں مساجد کی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ اخوان رہنماؤں حسن البنا ، سید قطب شہید اور علامہ یوسف القرضاوی سمیت اخوان کے تمام رہنماؤں اور انتہا پسند مذہبی لیڈروں کی کتب ممنوع قرار دیں۔ العربیہ کے مطابق مصری وزارت اوقاف کا کہنا ہے کہ مساجد کو یہ حکم اس لئے جاری کیا گیا ہے کیونکہ حالیہ عرصہ میں مساجد کے زیر انتظام چھوٹے کتب خانوں میں اخوان رہنماؤں سید قطب، حسن البنا اور یوسف القرضاوی سمیت کئی دوسرے رہنماؤں کی کتب کی بڑی تعداد ضبط کی گئی تھی۔ ان میں سے بعض کتب دوسرے مذہبی انتہا پسندوں کی تحریر کردہ بھی شامل تھیں جن میں جزیہ اور جہاد جیسے احکامات پر بحث کی گئی ہے ۔ وزارت مذہبی امور کو یہ خدشہ ہے کہ دلوں میں اتر جانے والی اخوان کی تحریریں نوجوان نسل کے ذہنوں کو مبینہ طور پر خراب کرنے اور انہیں انتہا پسندی کی طرف لے جانے کا موجب بن سکتی ہیں ۔ وزارت اوقاف کے شعبہ امور دینیہ کے سربراہ الشیخ محمد عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ تمام مساجد اور لائبریریوںکو ایک متعین فہرست جاری کی جائے گی جس میں ممنوعہ کتب کے نام درج کرکے یہ ہدایت دی جائے گی کہ ان کتابوں کو مساجد میں تقسیم کرنے سے منع کردیاجائے ۔ اس کے باوجود اگر کسی کتب خانے میں ممنوعہ کتاب پائی گئی تو اس مسجد کی انتظامیہ کو جرمانہ ہوگا ۔ انہون نے کہا کہ ملک کی تمام مساجد میں کتابوں کے لئے الگ سے لائبریریاں نہیں ہیں ۔ بعض مساجدمیں 30یا40قرآن پاک کے نسخے یا نمازروزہ کے مسائل سے متعلق چند ایک کتب ہوتی ہیں تاہم بڑی مساجد جن میں جامع مسجد الفتح، النور، السیدہ زینب وغیرہ میں بڑے بڑے کتب خانے موجود ہیں ۔

Egypt to burn all books by Brotherhood scholars

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں