کراچی میں شدید گرمی سے مرنے والوں کی تعداد تقریباً 700 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-24

کراچی میں شدید گرمی سے مرنے والوں کی تعداد تقریباً 700

کراچی
پی ٹی آئی
پاکستان میں کئی دہوں بعد شدید گرمی کی لہر کے باعث تا حال692افراد فوت ہوچکے ہیں ۔ ملک کے سب سے بڑے شہر کے حکام نے آج تمام تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتروں کو بند کردینے کا حکم جاری کیا اور فوج کو بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے طلب کرلیا گیا ہے ۔ صوبہ سندھ شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے ۔ جب سے رمضان کا آغاز ہوا، شدید گرمی جاری ہے اورہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔ صوبہ کے بڑے ہاسپٹلوں میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔ کراچی میں سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں جہاں692سے زائد افراد فوت ہوچکے ہیں ۔ جب کہ سینکڑوں افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ جب کہ دیگر8افراد جنوبی سندھ کے علاقہ میں ہوئیں ۔ہفتہ کے دن کراچی میں گرم تین دن تھا اور درجہ حرارت45ڈگری سلسیس ہوگیا تھا ۔ 48ڈگری سلسیس کا اعظم ترین درجہ حرارت سندھ کے تین اضلاع جیکب آباد ، لاڑکانہ اور سکر میں ہفتہ کے دن درج ہوا جو اتوار کو گھٹ کر41ڈگری ہوگیا ۔ پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ میں جاریہ موسم گرما میں غیر معمولی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا ۔ قبل ازیں جاریہ ماہ سہوان میں حضرت لال شہباز قلندر کے عرس میں17افراد لو لگنے سے فوت ہوئے تھے۔ پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے بیشتر حصوں میں جاری شدید گرمی کی لہر کے سبب صرف صدر مقام کراچی میں132کے منجملہ141افراد ہلاک ہوئے ۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ صوبہ سندھ کے دور افتادہ مقامات تھٹہ اور تھرپار کر سے9ہلاکتوں کی اطلاع دستیاب ہوئی ہے ۔ سندھ کے وزارت صحت کے ایک عہدیدار نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ تھٹہ میں5افراد اور تھرپار کر میں چار افراد کل گرمی کی لو لگنے اور جسم میں پانی کی کمی کے سبب ہلاک ہوگئے ۔ جناح ہاسپٹل کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سیمی جمالی نے بتایا کہ گرمی کی لہر سے کل شام تک200اموات واقع ہوئیں جو شدید گرمی کی وجہ سے علیل ہوگئے تھے ۔ عباسی شہید ہاسپٹل کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ کل تک گرمی کی لہر سے71افراد فوت ہوچکے ہیں ۔ ایک سیول ہاسپٹل کے سینئر ڈاکٹر سعید قیرشی نے 70اموات کی تصدیق کی۔ سندھ کی ریاستی حکومت تمام ہاسپٹلوں میں ایمر جنسی کا اعلان کردیا گیا ۔ ڈاکٹرس اور طبی عملہ کی رخصتیں منسوخ کردی گئیں ۔ ادویات کی سربراہی میں اضافہ کردیا گیا ۔ پاکستان اور نیم فوجی دستوںنے بھی خصوصی مراکز قائم کئے ہیں ۔

Pakistan heatwave: Death toll crosses 700 people in Sindh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں