آر ایس ایس سربراہ کو زیڈ پلس سیکوریٹی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-08

آر ایس ایس سربراہ کو زیڈ پلس سیکوریٹی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ سربراہ موہن بھاگوت کو سی آئی ایس ایف کے کمانڈوز کے ذریعہ زیڈ پلس سیکوریٹی فراہم کی گئی ہے ۔ عہدیدارو ں نے بتایا کہ سنٹرل انڈسٹریل سیکوریٹی فورس( سی آئی ایس ایف) کا ایک مسلح اسکواڈ ناگپور میں آر ایس ایس کے ہیڈ کوارٹر میں قیام کے علاوہ مہاراشٹر کے علاوہ ملک کے کسی بھی مقام کے دورہ کے موقع پر بھاگوت کی پہرہ داری کرے گا۔ ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ تا حال مہاراشٹرا پ ولیس کی یونٹیں اور سی آئی ایس ایف کی مسلح ریزرویونٹیں بھاگوت کو تحفظ فراہم کررہی تھی ۔ لیکن اب نئے سیکوریٹی منصوبہ کے تحت تقریبا60کمانڈوز 24گھنٹے انہیں تحفظ فراہم کریں گے ۔ انتہائی اہم ترین شخصیتوں کے تحفظ کی ذمہ داری ادا کرنے والی سی آئی ایس ایف کی کمانڈو یونٹ کے پاس اے کے سیریز رائفلوں جیسے عصری اسلحہ ہوتے ہیں اور وہ مواصلات و تدارت سبو تاج مہمات کے لئے عصری آلات رکھتی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ زیڈ پلس زمرہ کے تحت بھاگوت کے قافلہ کی گاڑیوں کو بھی تبدیل کردیاجائے گا۔ ان کے قافلے میں چار ایس یووی گاڑیان ہوں گی جب کہ خود بھاگوت کے لئے ایک بلٹ پروف بی ایم ڈبلیو کاررہے گی ۔ موہن بھاگوت کو وہی سیکوریٹی دی جارہی ہے جو وزیر اعظم اور صدر کو ملتی ہے ۔ آئی این ایس انڈیا کے مطابق بھاگوت جہاں بھی جائیں گے ، کمانڈوز کی ایک ٹیم دو دن پہلے اس جگہ کا معائنہ کرے گی اور ضروری سیکوریٹی انتظامات کرے گی۔ وہ ملک کے پہلے ایسے غیر سیاسی شخص ہیں جن کو اس طرح کی سیکوریٹی فراہم کی جارہی ہے حالانکہ وہ کسی آئینی عہدہ پر بھی فائز نہیں ہیں ۔ بھاگوت کی حفاظت کے لئے سی آئی ایس ایف کے 190کمانڈوز تعینات رہیں گے۔ بی جے پی صدر امیت شاہ کو بھی اس طرح کی سیکوریٹی حاصل ہے ۔

RSS chief Bhagwat to get Z-plus security

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں