مودی وزیر اعظم سے زیادہ ایونٹ منیجر ہیں - منی شنکر ایئر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-08

مودی وزیر اعظم سے زیادہ ایونٹ منیجر ہیں - منی شنکر ایئر

نئی دہلی
پی ٹی آئی
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ منی شنکر ایئر نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کو پی ایم (پرائم منسٹر) سے زیادہ ای ایم(ایونٹ منیجر) قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہتر چیز ایک سال کے دوران یہ ہے کہ ان کی حکومت کے ابھی چار سال باقی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب سے این ڈی اے حکومت نے اقتدار سنبھالا ہے ، عوام بالخصوص کسانوں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کے ساتھ کہا کہ معاشی ترقی کے تجزیہ کے مطابق ہندوستانی معیشت بھی یا تو ڈگمگا رہی ہے یا پھر گر رہی ہے۔ کانگریس کے رکن راجیہ سبھا مننی شنکر ایئر نے پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی معیشت کی صورتحال صرف حساس اشاریہ کے بڑھنے سے ہی معلوم ہوجاتی ہے ۔ اس طرح ہر اندازہ کے مطابق معاشی ترقی یا تو ڈگمگا رہی ہے یا زوال پذیر ہے ۔ سوائے اس کے کہ بین الاقوامی معاشی صورتحال ہندوستانی معیشت کے حق میں ہے جو خام تیل کی قیمت میں کمی اور عالمی معیشت کے مستحکم ہونے کے باعث پیدا ہوئی ہے ۔ منی شنکر ایئر کے مختلف موضوعات بشمول حکومت کی کارکدگی اور کانگریس پر لکھے گئے ان مضامین کے مجموعہ پر مشتمل کتاب اچھے دن۔۔۔۔۔۔۔۔ہاہا کو اس ہفتہ جاری کیا جائے گا۔ اس کتاب کے پیش لفظ میں انہوں نے لکھا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ مودی کے مطمح نظر صرف خود ستائی اور خود کی تشہیر ہے ۔ عوام یہ سونچنے لگے ہیں کہ آیا یہ پی ایم ہے یا ای ایم۔ ان کی تجرباتی اقدامات حقیقت سے بعید ہیں ، ان کی ساکھ نے پہلے ہی سے نیچے کی طرف مڑنا شروع کردیا ہے ۔ ایک ایسے لمحہ میں جب کہ آگے بڑھنا تھا، ان کی چالاک خصوصیات اور صلاحیتوں میں خلیج اس وقت بڑھتی جارہی ہے جب وہ بات کرنے کے دوران الفاظ کو ادا کرتے ہیں ۔

Modi more of an events manager than a Prime Minister: Aiyar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں