ایک سال کے اقتدار نے مسلمانوں کے اندیشے دور کر دئیے - بی جے پی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-08

ایک سال کے اقتدار نے مسلمانوں کے اندیشے دور کر دئیے - بی جے پی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
بی جے پی نے آج دعویٰ کیا ہے کہ غیر جانبدارانہ اقتدار کے ایک سال نے مسلم طبقہ میں بی جے پی حکومت کے تئیں پائے جانے والے غلط اندیشوں کو دور کردیا ہے ۔ بی جے پی اقلیتی شعبہ کے صدر عبدالرشید انصاری نے وزیر اعظم نریندر مودی کی بعض مسلم قائدین کے ساتھ حالیہ ملاقات اور اقلیتی طبقہ میں بی جے کی رکنیت میں اضافہ کے حوالہ سے یہ بات کہی ۔ انصاری نے ایک انٹر ویو میں کہا کہ 2014کے انتخابات سے قبل اقلیتی طبقات میں خوف اور اندیشے پیدا کردئیے لیکن اقتدار کے ایک سال اور سب کا ساتھ سب کا وکاس کے مقصد کے تحت غیر جانبداری سے کام کے ذریعہ مودی نے ان تمام غلط اندیشوں کودور کردیا ۔ رشید نے کہا کہ بی جے پی نے سابق کانگریس زیر قیادت یو پی اے حکومت کے مقابلہ اقلیتوں کے لئے زیادہ بہتر کام کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر اقلیتی طبقات کے لئے موجودہ حکومت کے کام پر آپ نظر ڈالیں تو آپ کو پتہ چلے گا کہ سابق حکومت سے یہ کہیں بہتر ہے ۔ وہ صرف مسائل پر بات کرتے تھے لیکن مودی حکومت کام میں یقین رکھتی ہے ۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ کئی مسلمان بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ مودی سے حال ہی میں30مسلم قائدین کی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے رشید نے کہا کہ یہ ایک اچھی شروعات ہے وزیر اعظم اس سے قبل بھی مسلم اور عیسائی قائدین سے مل چکے ہیں ۔

One year of rule has cleared misapprehensions of Muslims: BJP Minority wing head

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں