صدر پرنب مکرجی کا سوئیڈن اور بیلا روس کے 5 روزہ دورہ کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-01

صدر پرنب مکرجی کا سوئیڈن اور بیلا روس کے 5 روزہ دورہ کا آغاز

اسٹاکہوم
پی ٹی آئی
صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سوئیدن اور بیلا روسکے اپنے5روزہ سرکاری دورہ کے پہلے مرحلہ میں آج اسٹاکہوم پہونچے ۔ یہ ہندوستان کی کسی سربراہ مملکت کا پہلا دورہ ہے ۔ جس کے دوران سائنسی تحقیق کے بشمول مختلف شعبوں میں کئی سمجھوتوں پر دستخط کئے جائیں گے ۔ اسٹاکہوم میں آمد پر پرنسس وکٹوریہ نے ایر پورت پر ان کا استقبال کیا ۔ بعد میں شاہی محل میں کنگ کارل گستاف اور کوئن سیلویا نے ان کا استقبال کیا۔ پرنب مکرجی کو روانگی سے قبل راشٹر پتی بھون میں تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیر اعظم نریندر مودی، نائب صدر حامد انصاری، دہلی کی لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ ، مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی کے علاوہ تینوں افواج کے سربراہوں نے انہیں وداعا کیا ۔ صدر جمہوریہ کی روانگی سے قبل سویڈن ڈیلی کو دئیے گئے ان کے انٹرویوسے تنازعہ پیدا ہوگیا تھا تاہم وزارت خارجہ نے کہا کہ ان کے ریمارکس کا اثر دورہ پر نہیں پڑے گا۔ پرنب مکرجی میک ان انڈیا اسکل انڈیااور ڈیجیٹل انڈیا پروگراموں پر تعاون میں اضافہ کرنے پر زور دیں گے ۔ کسی ہندوستانی صدر کا دونوں ممالک کا یہ پہلا دورہ ہے ۔ صدر جمہوریہ 31مئی سے دو جون سویڈن کا اور2جون سے4جون تک بیلا روس کے دورے پر رہیں گے ۔ ان کے ساتھ وزیر مملکت ہنس راج گنگا رام اہیر اور رکن پارلیمنٹ غلام نبی آزاد اور اشونی کمار بھی ہیں ۔ اس کے علاوہ7یونیورسٹیوں ، اعلیٰ تعلیمی اداروں کے وائس چانسلر ، ڈائرکٹر بھی صدر کے وفد میں شامل ہیں۔ صدر جمہوریہ کے ساتھ صنعت اور تجارت کے حلقہ کے تقریباً60نمائندے بھی الگ سے وہاں گئے ہیں ۔ اور ان ملکوں کے صنعت کاروں اور کاروباریوں کے ساتھ سمینار میں حصہ لیں گے ۔ جس سے صدر جمہوریہ خطاب کریں گے ۔ سویڈن میں پرنب مکرجی کا استقبال وہاں کے بادشاہ اور ملکہ کریں گی جن کے ساتھ ان کے ان کی دو طرفہ میٹنگ بھی ہوگی ۔ وہ سویڈن کے وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے ساتھ ہی وہاں مقیم ہندوستانیوں کی استقبالیہ تقریب میں بھی شرکت کریں گے ۔ سویڈن میں تقریباً18ہزار ہندوستانی نژاد افراد مقیم ہیں ۔ اس کے علاوہ وہ ایک اسمارٹ سٹی بھی دیکھنے جائیں گے ۔ صدر جمہوریہ وہاں سویڈن کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے بھی ملاقات کریں گے ۔ ہندوستان اور سویڈن کے درمیان2۔5ارب ڈالر کا کاروبار ہوتا ہے ۔ ہندوستان میں سویڈن کی170اور سویڈن میں ہندوستان کی50کمپنیوں کے دفاتر ہیں ۔ سویڈن، ہندوستان میں بارہواں سب سے بڑا سرمایہ کار ملک ہے جب کہ ہندوستانی کمپنیوں نے وہاں80کروڑ کی سرمایہ کاری کی ہے ۔ سویڈن کے لئے ہندوستان ایشیا میں تیسرا سب سے بڑا کاروباری شراکت دار ہے ۔ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا یکے بغیر آمدو رفت ، دماغی صحت اور نفسیاتی بیماریوں کا علاج کے شعبے میں تعاون،ن قابل تجدید توانائی میں تعاون کے معاہدے پر دستخط ہونے کا امکان ہے ۔ سویڈن کی طرح ہی بیلا روس کا بھی یہ کسی ہندوستانی صدر جمہوریہ کا پہلا دورہ ہے ۔ بیلا روس کے وزیر اعظم دوبارہ ہندوستان کا دورہ کرچکے ہیں ۔

President Pranab Mukherjee five-day visit to Sweden, Belarus

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں