پیداوار بڑھانے کے لئے کسان سائنسی طریقے اختیار کریں - وزیر اعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-29

پیداوار بڑھانے کے لئے کسان سائنسی طریقے اختیار کریں - وزیر اعظم مودی

ہزاری باغ
پی ٹی آئی
دوسرے سبز انقلاب پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کسان طبقہ سے کہا کہ وہ اناج کی پیداوار اور بالخصوص دالوں کی کاشت میں اضافہ کرنے کے لئے سائنسی طریقے اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی کسان معیاری تخم، مناسب پانی اور واجبی شرح پر برقی کی ستیابی اور اپنی پیداوار کے لئے بازار تک رسائی کے معاملہ میں ہنوز کافی پیچھے ہیں ۔ انہوں نے انڈین اگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب میں کہا جب تک ہم ایک متوازن اور جامع و مربوط منصوبہ تیار نہیں کریں گے ہم کسانوں کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کے قابل نہیں ہوں گے ۔ پیداوار میں اضافہ کے لئے کاشت کاری کے سائنسی طریقوں کا استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مودی نے کہا کہ یہ اچھا وقت ہے کہ ملک دوسرے سبز انقلاب کی طرف بڑھے کیونکہ اس طرح کا پہلے انقلاب کو آئے ہوئے ایک عرصہ ہوچکا ہے ۔ یہ نشاندہی کرتے ہوئے کہ ہندوستان کا مشرقی حصہ دوسرے سبز انقلاب کو لانے کی صلاحیت رکھتا ہے مودی نے کہا کہ یہ مشرقی اتر پردیش ، بہار ، مغربی بنگال ، جھار کھنڈ، آسام اور اڈیشہ میں پیدا ہوسکتا ہے ۔ فی قطرہ، زیادہ کاشت ، پر زور دیتے ہوئے مودی نے کہا کہ زمین کی صحت اور اس کے مطابق بیجوں کی سربراہی، پانی اور کھاد وغیرہ کی مقدار کے تعین کے لئے زرعی شعبہ میں تحقیق کی ضرورتہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت زمین کی جانچ کرنے کی نوجوانوں کو تربیت دینے کے لئے اقدامات کررہی ہے ۔ انہوں نے دالوں کے بارے میں کہا کہ ہندوستان پیداوار میں کمی کی وجہ سے دالیں درآمد کرنے پر مجبور ہوا ہے اور نشاندہی کی کہ دالوں کی کاشت کے لئے کسانوں کو ایک خصوصی پیاکیج دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دالوں کی پیداوارانتہائی کم ہے۔ میں کسانوں پر زور دیتا ہوں کہ اگر ان کے پاس 5ایکر زمین ہو تو4ایکر زمین پر دیگر فصلیں اگائیں لیکن کم از کم ایک ایکر پر دالوں کی کاشت ضرور کریں ۔

PM Narendra Modi Urges Farmers to Use Scientific Methods to Enhance Production

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں