مودی بیرون ملک دوروں پر صنعت کاروں کو تجوری کی شکل میں ساتھ رکھتے ہیں - کانگریس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-01

مودی بیرون ملک دوروں پر صنعت کاروں کو تجوری کی شکل میں ساتھ رکھتے ہیں - کانگریس

اندور
پی ٹی آئی
کانگریس نے آج نریندر مودی پر راہول گاندھی کے سوٹ بوٹ سرکار تبصرہ کے جواب میں سوٹ کیس والے تبصرہ پر پلٹ وار کیا۔ جب کہ سینئر کانگریس قائد ڈگ وجئے سنگھ نے وزیر اعظم پر بیرون ملک دوروں کے دوران صنعت کاروں کی شکل میں تجوی ساتھ رکھنے کا الزام عائد کیا ۔ ڈگ وجئے نے یہاں رپورٹرس سے کہا مودی اپنے بیرون ملک دوروں کے دوران تجوری ساتھ رکھتے ہیں ۔ مودی کے ساتھ ان دوروں میں ہمیشہ بڑے صنعت کار ہوتے ہیں ۔ یہ صنعت کار ان کی تجوریاں ہیں ۔ کل مودی نے راہول گاندھی کے ان کی سرکار پر سوٹ بوٹ کی سرکار کے الزام کے جواب میں کہا تھا کہ سوٹ بوٹ یقینا سوٹ کیس سے زیادہ قابل قبول ہے ۔ اس طرح انہوں نے کانگریس پر بد عنوانیوں اور گھوٹالوں کا الزام لگایا تھا ۔ اس سے قبل اندور میں ایک تقریب سے مخاطبت کرتے ہوئے ڈگ وجئے سنگھ نے بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت پر پچھلے سال ریاستوں کے لئے مرکزی فینانشیل ایڈ کو کم کرنے کا الزام عائد کیا انہوں نے کہا کہ این ڈی اے سرکار کے دوران ریاستوں کو یو پی اے سر کاروں کے دوران ملنے والے فنڈ سے کم مقدار میں فنڈ موصول ہورہا ہے ۔

PM carries big industrialists cum coffers on foreign tour:Cong

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں