پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان پر شدید تنقید کرتے ہوئے اس پر دہشت گردی کو ہوا دیتے ہوئے گڑ بڑ پیدا کرنے اور مسلسل ہندوستان کو پریشان کرنے کا الزام لگایا ۔ وزیر اعظم نے بنگا بندھو انٹر نیشنل کنونشن سنٹر میں خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی اوربنگلہ دیش کے ساتھ مل کر خطہ مین دہشت گردی سے مقابلہ کرنے کا عزم کیا۔ مودی نے ڈھاکہ یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آئے دن ہندوستان میں خلل پیدا کرتا ہے ۔ دہشت گردی کو بڑھاوا دیتا ہے ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں ۔ مودی نے یاد کیا کہ1971کی بنگلہ دیش کی جنگ آزادی کے دوران90ہزار پاکستانی سپاہی ہندوستان کی قید میں تھے اگر ہندوستان منفی ذہنیت کا حامل ہوتا تو پتہ نہیں ہم کیا فیصلہ کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ ہندوستان کو گزشتہ 40 برسوں سے تنگ کیاجارہا ہے ۔ کئی بے قصور افراد کی جانیں گئی ہیں ۔ دہشت گردی کرنے والوں کو آخر کیا ملا انہوں نے دنیا کو کیا دیا۔ دہشت گردی کے کوئی اقدار ، کوئی اصول کوئی روایات نہیں ہوتی اس کا ایک ہی مقصد ہے وہ انسانیت دشمنی ہے ۔ مودی کے دو روزہ دورہ کے آکری دن جاری مشترکہ اعلامیہ میں دونوں ملکوں نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کی تمام اشکال کے خلاف ناقابل مفاہمت اور واضح موقف اختیار کرنے کا عہد کیا۔ مودی نے اپنے خطاب میں توسیع پسندی کی مخالفت کی اور کہا کہ آج کی دنیا میں اس کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا بدل گئی ہے ایک وقت تھا جب توسیع پسندی کو ملک کی طاقت کی علامت سمجھا جاتا تھا لیکن اب وقت بدل گیا ہے۔ اس دور میں توسیع پسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ دنیا ترقی چاہتی ہے ، توسیع پسندی نہیں، یہ بنیادی نظریہ ہے ۔ وزیر اعظم نے ایک خاتون ہونے کے باوجود دہشت گردی سے مقابلہ کرنے کے شیخ حسینہ کے حوصلہ اور دہشت گردی کو قطعی برداشت نہ کرنے کے ان کے موقف کی ستائش کی ۔ وزیر اعظم مودی نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں ہندوستان کی مستقل رکنیت کی دعویدار کرتے ہوئے سوال کیا کہ ایک ایسا ملک کیوں اب بھی عالمی ادارہ میں اپنے جائز مقام سے محروم ہے۔ جہاں دنیا کی آبادی کا1/6حصہ رہت اہے ۔ بنگا بندھو انٹر نیشنل کنونشن سنٹر میں خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ہندوستان نے عالمی امن میں قابل لحاظ تعاون کیا ہے اور اسے21ویں صدی کی حقیقت کے اظہار کے لئے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت دینی چاہئے ۔ مودی نے کہا کہ ان کا ترقی کا نظریہ بنگلہ دیش کے وزیر اعظم شیخ حسینہ کے نظریہ سے میل کھاتا ہے ۔انہوں نے معاشی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے کے واحد مقصد اور باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے ان کی تاریخی پہل کی ستائش کی۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی بھی ستائش کی اور کہا کہ اس کے مظاہرے سے ملک کے نوجوانوں کے جوش و خروش کا پتہ چلتا ہے ۔ مودی نے دریاؤں کے پانی کی تقسیم کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پانی کو سیاسی مسئلہ نہیں بنایاجاسکتا ۔ مودی نے ڈھاکہ یونیورسٹی میں ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے بنگالی زبان میں تقریر شروع کی جس پر کافی ستائش کی گئی ۔ مودی نے جنہوں نے اپنے دورہ بنگلہ دیش کے دوران بنگالی زبانی میں ہی ٹوئٹ کیا اپنے خطاب کے آغاز میں کہا کہ بھائی بونیرا کیمون اچھین( بھائیوں اور بہنوں کیسے ہو)۔
ہندوستانی کمپنیاں بنگلہ دیش میں 2 معاشی زونس قائم کریں گی
ڈھاکہ سے پی ٹی آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب باہمی تجارت کو فروغ دینے کے مقصد سے بنگلہ دیش نے ہندوستانی کمپنیوں کو دو خصوصی معاشی زونس قائم کرنے کی پیشکش کی ہے ۔ علاوہ ازیں ملک میں بیمہ سر گرمیوں کے آغاز کی لائف انشورنس کارپوریشن کو اجازت دی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی اپ نی ہم منصب شیخ حسینہ کے ساتھ کل بات چیت کے بعد دونوں ملکوں نے معاشی تعاون و اشتراک میں اضافہ کے لئے کئی معاہدوں پر دستخط کی ہے نیز رابطہ میں اضافہ سے بھی اتفاق کیا ہے تاکہ شمال مشرقی علاقہ کو جنوب ایشیائی ممالک سے مربوط کیاجاسکے ۔ معاشی زون سے متعلق یادداشت مفاہمت کے مطابق بنگلہ دیش مونلگا اوربہرا مرا میں ہندوستانی کمپنیوں کو خصوصی معاشی زونس کی پیشکش کرے گا۔ جاپان اور چین کے بعد ہندوستان تیسرا ملک بن گیا ہے ۔ جس نے بنگلہ دیش میں معاشی زونس کو فروغ دینے میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔ ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں آج یہ بات بتائی گئی ۔ بنگلہ دیش اکنامک زونس اتھاریٹی کے اگزیکٹیو چیر مین پون چودھری نے ڈیلی اسٹار کو بتایا کہ ہندوستان مونگلا میں حکومت کے اسپانسر کئے ہوئے ایک معاشی زون کو ترقی دے گا۔ یہ زون زیر تعمیر ہے ۔ ہندوستان منوگلا میں زائد از200ایکڑ اور بہرا مرا میں477ایکڑ اراضی کی خواہش کی ہے تاکہ معاشی زونس کا قیام عمل میں لایاجاسکے ۔ یہ زونس ہندوستان سے دوبلین ڈالر کے قرض سے حاصل ہونے والے فنڈس کے ذریعہ فروغ دئیے جائیں گے ۔ بی ای زیڈ اے کے اگزیکٹیو چیرمین نے یہ بات بتائی ۔ یو این آئی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم نریند رمودی نے آج6پراجکٹس پر دستخط کئے ہیں جنہیں ہندوستان کی جانب سے فراہم ہونے والے گرانٹس ان ایڈ کے ذریعہ مکمل کیاجائے گا۔ مودی نے ان پراجکٹس کی تختیوں کی نقاب کشائی کی اور اس کے استفادہ کنندگان سے تبادلہ خیال کیا۔ وزارت امور خارجہ کے ترجمان وکاس سواروپ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ بنگلہ دیش سے راست رجوع ہوتے ہوئے وزیر اعظم نے5پراجکٹس کا افتتاح کیا ہے۔ ان پراجکٹس میں بنگلہ دیشی مائتری گرلز ہاسٹل وکٹوریہ کالج ناریل، اندھوں کی تعلیم اور باز آباد کاری کے ادارہ کی تیسری منزل کی تعمیر، میر پور ڈھاکہ ، سیوریج سسٹم، سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ اینڈ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، کمودینی ہاسپٹل مرزا پور ٹانکیل انسٹی ٹیوٹ آف ماڈرن لینگویجس یونیورسٹی آف ڈھاکہ، یونیورسٹی آف ڈھاکہ میں ریکارڈنگ اسٹوڈیو، میوزک ڈپارٹمنٹ کا قیام شامل ہے ۔
PM Modi addresses Pakistan 'nuisance' in Bangladesh
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں