پی ٹی آئی
اقلیتی طبقات سے تعلق رکھنے والے عوام کو حکومت کی فلاحی اسکیمات سے فائدہ اٹھانے کے لئے عہدیداروں سے صداقت نامے حاصل کرنے کی اب مزید ضرورت نہیں ہوگی بلکہ اپنے طور پر تصدیق ہی کافی ہوگی ۔ وزارت اقلیتی بہبود نے ریاستوں کو اپنے تازہ خطوط میں کہا کہ وزارت کی جانب سے روبہ عمل لائی جانے والی فلاحی اسکیمات کے فوائد حاصل کرنے کے لئے مائناریٹی سرٹیفکیٹ لازمی نہں ہے ۔ حکومت نے چھ طبقات کا اعلان اقلیتوں کے طور پر کیا ہے جن میں سے مسلمان، عیسائی ، سکھ، بدھسٹ، پارسی اور جین شامل ہیں۔ مائناریٹی سر ٹیفکیٹ کے لزوم کی برخاستگی حکومت کے اس فیصلہ کو مد نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے کہ تمام محکموں اور تعلیمی اداروں میں خود تصدیق (Self attestation)کوقابل قبول قرار دیا گا ہے ۔ یہ تبدیلی ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب وزارت اقلیتی بہبود کو مختلف اقلیتی طبقات بالخصوص جین کمیونٹی سے کئی نمائندگیاں وصول ہوئی ہیں جس میں شکایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ ریاستی حکام کی جانب سے ان کے طبقات کے تصدیقی صداقتنامے نہ دینے کی وجہ سے انہیں پہنچائے جانے والے فائدوں سے استفادہ کرنے سے قاصر ہیں ۔ وزارت نے گزشتہ سال معلنہ طبقات سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لئے پری میٹرک، پوسٹ میٹرک اور میرٹ ووسائل پر مبنی اسکالر شپ اسکیمات کے تعلق سے حلف ناموں کے ادخال کے لزوم سے دستبرداری اختیار کی تھی ۔ اس نے کہا تھا کہ کمیونٹی سرٹیفکیٹاورطالب علم کی جانب سے اپنی تصدیق آپ کافی ہے ۔
Minorities can self-attest community certificates to get benefits of govt schemes
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں