پی ڈی پی بی جے پی اتحاد - جموں و کشمیر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی متاثر - نیشنل کانفرنس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-07

پی ڈی پی بی جے پی اتحاد - جموں و کشمیر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی متاثر - نیشنل کانفرنس

جموں
پی ٹی آئی
پولیس کے ساتھ تصادم میں سکھ نوجوان کی ہلاکت کے واقعہ کے تناظر میں نیشنل کانفرنس نے آج الزام عائد کیا کہ بر سر اقتدار پی ڈی پی۔ بی جے پی اتحاد جموں و کشمیر میں فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو متاثر کررہا ہے ۔ نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر کے مطابق اس حکومت کے دوران عوام پریشانیوں کا سامنا کررہے ہیں۔ پی ڈی پی۔ بی جے پی اتحادنے ریاست میں حالات کو کافی بگاڑ دیا ہہے اور جموں کا حالیہ واقعہ جس میں ایک سکھ نوجوان ہلاک ہوگیا۔ اس کی تازہ مثال ہے ۔ این سی قائد نے کہا اس حکومت نے عوام کو مذہب اور علاقے کے نام پر تقسیم کردیا ہے ۔ وہ ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثرکرنے کی کوشش کررہے ہیں جوکئی دہوں سے ریاست میں بہتر طریقہ سے باقی ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نئی حکومت اپنے اقتدار کے اولین100یوم میں پوری طر ح ناکام ثابت ہوئی ہے۔ حریت چیرمین سید علی شاہ گیلانی کو پاسپورٹ کی فراہمی کے مسئلہ پر انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ عہدیداران تمام ضروری کارروائیوں کے بعداس پر حتمی فیصلہ لے ۔

PDP-BJP alliance disrupting communal harmony in J&K: National Conference

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں