آندھرا پردیش کے نئے دارالحکومت امراوتی کے بنیاد کی ریاستی تقریب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-07

آندھرا پردیش کے نئے دارالحکومت امراوتی کے بنیاد کی ریاستی تقریب

وجئے واڑہ
آئی اے این ایس
ویدک منتروں کے درمیان آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیدو نے ہفتہ کے روز ریاست کے نئے دارالحکومت امراوتی کے مقام پر بھومی پوجا کی۔ یہاں سے20کلو میتر دورگنٹور جلع کے مندادم موضع میں ایک رنگا رنگ تقریب میں صبح ٹھیک8:49بجے نائیڈو اپنی اہلیہ بھونیشوری اوربیٹے این لوکیش کے ہمراہ رسومات ادا کیں ۔ مرکزی وزیر اور ریاستی وزرا ارکان پارلیمنٹ، ریاستی ارکان اسمبلی، سینئر عہدیدار اور تلگو دیشم پارٹی ( ٹی پی ڈی) کے قائدین نے پوجا اور دیگر رسومات میں شرکت کی جو دو گھنٹوں تک جاری رہی ۔ پنڈتوں کے ایک گروپ نے وینشو وی روایت کے مطابق دریائے کرشنا کے کنارے واقع موضع میں صبح تین بجے سے ہی پوجا اور ہون کا آغاز کردای تھا ۔ اس موقع پر نائیدو ، ان کے ارکان خاندان اور وزرا نے گڑھے میں سیمنٹ ڈالی۔ اس موقع پر ایک کلو سونے اور چاندی کی پرت سے بنا پھاؤڑا اور دیگر تعمیری اشیا استعمال کی گئی ۔ چیف منسٹر نے بعد ازاں روایتی ہل کے پھالے سے کھیت میں ہل چلایا۔ جب کہ ان کی بیوی نے زمین میں نوار تنالو (نو بنیادی اناج) بویا۔ اس موقع پر نائیڈو کے برادر نسبتی اور مقبول اداکار این بالا کرشنا بھی موجود تھے ۔ تاہم وجئے واڑہ میں چیف منسٹر کے کیمپ آفس کا افتتاح ملتوی کردیا کیون کہ وہ نجومیوں کے مطابق10:30بجے صبح مہورت پر وہاں نہیں پہنچ سکے ۔ بھومی پوجا کی رسومات کے سبب نائیڈو وجئے واڑہ صحیح وقت پر نہیں پہنچ سکے۔ بھومی پوجا کے بعد عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ٹی ڈی پی صدر نے کہا کہ اس دن کو آندھرا پردیش کی تاریخ کا یادگار دن مانا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پانچ کروڑ تلگو عوام کی اچھی قسمت کا ہی نتیجہ ہے کہ انہیں21ویں صدی کا دارالحکومت تعمیر کرنے کا موقع ملا ہے۔ نائیڈو نے کہا کہ یہ محض انتظامی دارالحکومت نہیں ہوگا بلکہ ایک ایسا شہر ہوگا جو لوگوں کی زندگی بدل دے گا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک شاندار شہر اور ایک اقتصادی دارالحکومت ہوگا۔ جو عوام کو روزگار فراہم کرنے کے علاوہ سیاحت کامرکز ہوگا۔ نائیڈو نے کہا کہ انہو ں نے اس علاقہ کو دارالحکومت کے لئے اس لئے منتخب کیا کہ یہ ریاست کے قلب میں واقع ہے اور ریاست کے تمام حصوں سے یہاں تک رسائی ہے ۔ واضح رہے کہ امراوتی کے لئے ماسٹر پلان سنگا پور نے تیار کیا ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ سنگا پور کے قائدین نے ان کو بتایا کہ آندھرا پردیش دارالحکومت سنگا پور سے بھی بہتر ہوگا ۔ نائیدو نے کہا کہ دسہرہ پر دارالحکومت کا سنگ بنیادرکھنے وزیر اعظم نریند رمودی کو مدعو کیاجائے گا ۔ انہوں نے دارالحکومت کی تعمیر کے لئے لینڈ پولنگ سسٹم کے تحت اپنی اراضیات دینے والے کسانوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں تیقن دیا کہ حکومت ان کے مفادات کا تحفظ کرے گی ۔ مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے کہا کہ دارالحکومت کی تعمیر کے لئے مرکز ہر ممکنہ مدد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو اس پر شبہ نہیں ہونا چاہئے ۔

Chief Minister N Chandrababu Naidu Performs 'Bhoomi Puja' For Andhra Pradesh Capital

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں